پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

ن لیگ کا شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں سکول بند کرنے کا مطالبہ

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں سکول بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ عمران مافیا کی ناقص منصوبہ بندی ، بدانتظامی اور چوری کی وجہ سے ہے ،عمران مافیا پہلے چیز مہنگی کرتا ہے، پھر غائب کرتا ہے ۔ اپنے بیان میں

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اینڈکمپنی اپنی چوری نااہلی اور نالائقی کا ظلم معصوم بچوں پر کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے طلب سے زیادہ بجلی بنا کر عوام کو دی۔ انہوں نے کہاکہ بدترین لوڈ شیڈنگ عمران مافیا کی ناقص منصوبہ بندی ، بدانتظامی اور چوری کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قہر کی گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں لوگوں کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں ،عمران مافیا پہلے چیز مہنگی کرتا ہے، پھر غائب کرتا ہے ،عمران مافیا نے چینی 52 سے 120روپے کلو کر دی لیکن پھر بھی عوام کو ملتی نہیں ہے ،عمران مافیا نے آٹا 35 سے 90 روپے کر دیا اور مارکیٹ سے غائب ،بجلی مہنگی ترین اور لوڈ شیڈنگ تاریخ کی بدترین ،کیا عمران صاحب اور ان کے وزراء کے بچے 43 ڈگری میں بجلی کے بغیر والے سکول جا رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے وزرا ء لوڈ شیڈنگ سے پاک ٹھنڈے کمروں میں !، عوام کے بچے آگ برساتے موسم میں بجلی کے بغیر والے سکول جانے پر مجبور ! ،نئے پاکستان میں عوام آٹے ، روٹی ، چینی ، اور اب شدید گرمی میں بجلی سے بھی محروم! ۔ انہوں نے کہاکہ تین سال میں مافیا نے آٹا چینی دوائی مہنگائی اور چوری سے عوام کو لوٹا،حکومت 23 ہزار 116 میگاواٹ بجلی نظام میں موجود ہونے کا اعتراف کر چکی ہے پھر 22 ہزار 600

میگاواٹ ڈیمانڈ کیوں پوری نہیں ہو رہی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اور نااہلی پی ٹی آئی ٹیم نے بجلی کی قیمت 11 سے بڑھا کر 19 روپے فی یونٹ کردی ،کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی ٹیم نے تین سال میں گردشی قرض 1150 سے بڑھا کر 2500 ارب کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی ٹیم نے ٹرانسمشن اور ڈسٹریبیوشن پروسائل اور کام کم کردیاجو مسلم لیگ (ن) کے دور میں جاری تھا ،کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی ٹیم نے 44 ڈگری میں قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…