پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کب تک قابو پایا جاسکے گا؟ وزیر توانائی حماد اظہر نے خوشخبری سنا دی

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،تربیلا ، گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت طلب کے مقابلے میں صرف 593 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس پر کل تک قابو پالیں گے ۔دوسری جانب وزارت توانائی نے

بھی کہا ہے کہ بجلی کا شاٹ فال 593 میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا، مانیٹرنگ اور ضروری اقدامات کے باعث شاٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔اپنے بیان میں وزارت توانائی نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے بجلی کی طلب 22 ہزار 393 میگا واٹ تھی، پیداوار 21 ہزار 800 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی۔وزارت توانائی کے مطابق تربیلا کا ٹنل 3 بھی فعال ہوگیا ہے جس سے بجلی کی پیداوار بڑھ رہی ہے، صرف ہائی لاسز والے علاقوں میں ضرورت کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔دریں اثنا تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق تربیلا سے ہی 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے اس صورتحال کے سبب لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے عوام کی خدمت کیلئے ٹریفک سگنلز پر شربت کی سبیلیں لگا دیں جس کے بعد چالان کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا اور میٹھا شربت بھی پلائیں گے اس حوالے سے چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ گرمی میں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شربت کی سہولت کا کہا تھا۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ ہم نے مخیرحضرات کے تعاون سے اہلکاروں اور شہریوں کو شربت پلانے کا فیصلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…