جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

امریکا کا اندھا تعصب، اسرائیلی فضائی دفاع نظام کی تجدید کا اعلان

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے بعد امریکا نے ایک بار پھراسرائیل کے فضائی دفاعی شیلڈآئرن ڈوم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اسرائیل کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی ریاست کی مدد امریکی اعلان کو فلسطینیوں کی طرف سے اندھا تعصب قرار دیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا کہ امریکا اسرائیلی آئرن ڈوم نظام کی

تجدید کے لیے پرعزم ہے۔بلنکن نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کو امریکی صدر جو بائیڈن کی 2022 کے بجٹ کی درخواست اور محکمہ خارجہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلیوں کے ساتھ مل کر ان کی ضروریات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اسرائیل کی مدد کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں۔فلسطینی شہر پر حالیہ جارحیت کے بعد آئرن وم کے ذخیرے کو مکمل کرنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی درخواست کے بارے میں بلینکن نے کہا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ بلنکن نے بائیڈن انتظامیہ کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بستیوں پر فائر کیے جانے والے فلسطینی راکٹوں سے اپنا دفاع کرے۔دوسری جانب دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلنکن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں امریکا برابر کا مجرم ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے یہ کہنا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے یہ قابض ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام، جارحیت اور مظالم جاری رکھنے کی حمایت کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کھلم کھلا اندھے تعصب کا شکار ہے جو فلسطینیوں کے بجائے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…