جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے جانے والے T20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے۔انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں اسکور کیے،

ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 122 رنز کیا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے، انہوں نے 24 اننگز میں 992 رنز بنائے۔آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے، انہوں نے 26 اننگز میں 943 رنز اسکور کیے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کرکٹر صہیب مقصود نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے ، چھوٹا ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے ، پانچ میچز میں سے چار جیت کر آگے جانے کی کوشش کریں گے۔ایک انٹرویو میں صہیب مقصود نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں بھی اچھا کھیل پیش کیا ، ہم ایسی پوزیشن میں آتے رہے کہ میچز جیت سکتے تھے، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کو ہم پانچ میچز کا ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے۔صہیب مقصود نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کے لحاظ سے پی ایس ایل اور بی بی ایل بہترین ہیں ، فاسٹ بولنگ میں پی ایس ایل ٹاپ پر ہے، ملک میں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بولنگ کرانے والے کئی نوجوان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین بننے کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے ، میں صرف ہارڈ ہٹنگ پر فوکس نہیں کر رہا بلکہ اپنے قدرتی اسٹائل پر کام کر رہا ہوں۔صہیب مقصود نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنے انداز میں مزید بہتری لے کر آئوں،نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بہت فائدہ ہوا ، فٹنس پر کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…