پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت نے ڈیزل پر مہنگی بجلی بناکر اپنے اے ٹی ایمز کو ریلیف دیا، شہباز شریف

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیزل پر مہنگی بجلی بناکر عوام کے بجائے اے ٹی ایمز کو ریلیف دیا، اگر کام نہیں ہوتا تو گھرچلے جائیں لیکن عوام کو اذیت نہ دیں۔ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہا ہے،

عوام گرمی سے بلک رہے ہیں، اسکول کے بچے بے ہوش ہورہے ہیں، یہ صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اگر کام نہیں ہوتا تو گھرچلے جائیں، عوام کو گرمی کی اذیت میں مزید تکلیف نہ دیں، اگر عمران خان کے بس میں کچھ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنادی جائے تاکہ عوام کو کچھ تو ریلیف ملے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 14000 میگاواٹ اضافی بجلی بنا کر روشن پاکستان بنایا تھا، 2018 میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود تھی اور لوڈ شیڈنگ صفر تھی، صرف پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی گئی تھی، 9 سال میں خیبرپختونخوا میں 350 ڈیم نہ بن سکے جہاں سے پورے پاکستان کو بجلی سپلائی ہونا تھی، ایک نیا یونٹ بنانا تو دور کی بات 3 سال میں پورے پاکستان کی بجلی کی سپلائی بھی بحال نہ رکھ سکے، صفر لوڈ شیڈنگ والا پاکستان بھی نہ چلا سکے، عمران خان عوام کو لوڈ شیڈنگ والے نئے پاکستان میں لے آئے ہیں۔صدر ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کو لائن لاسز میں کمی والا پاکستان ملا لیکن یہ حکومت لائن لاسز میں کمی برقرار نہ رکھ سکی، 2018 میں یہ 93 فیصد بجلی کے بل وصول کرنے والا پاکستان تھا، موجودہ حکومت نے اسے 82 فیصد پر پہنچا دیا، موجودہ حکومت کو کم لاگت سے بجلی پیدا کرنے والا ملک ملا، لیکن اس نے ڈیزل پر مہنگی بجلی بناکرعوام کے بجائے اے ٹی ایمز کو ریلیف دیا، حکومت کو 1200 ارب گردشی قرض والا ملک ملا تھا جسے انہوں نے 2800 ارب پر پہنچا دیا، حکومت اب کوئی نیا بہانہ تلاش کرے گی، نیا جھوٹ گھڑے گی، نیا الزام اور فریب کی نئی داستان لکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…