جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

موبائل کالز پر ایک روپے ایجوکیشن ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و ہائر ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے تجویز دی تھی کہ موبائل کالز اور ٹیلی فون کالز پر ایک روپے فی کال کے حساب سے ایجوکیشن لیوی عائد کی جائے لیکن یہ تجویز مسترد کر دی گئی ہے، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے

وفاقی بجٹ میں ٹیلی فون اور موبائل کالز پر ایک روپے فی کال ایجوکیشن لیوی عائد کرنے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تجویز مسترد کردی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و ہائر ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے تجویز دی تھی کہ موبائل کالز اور ٹیلی فون کالز پر ایک روپے فی کال کے حساب سے ایجوکیشن لیوی عائد کی جائے اور اس سے حاصل ہونیو الے ریونیو کو ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے ساتھ ساتھ نالج اکانومی کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس تجویز کی مخالفت کی اور وزیراعظم نے بھی اس تجویز کو مسترد کردیا جس کے باعث اسے بجٹ میں شامل نہیں کیا جارہا۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے بھی موبائل فون اور ٹیلی فون کالز پر ایک روپے فی کال ایجوکیشن لیوی عائد کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔دوسری جانب اوگرا نے جون کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے جون کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم

کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 0.08 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.3326 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.0497 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، مئی میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.252 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…