ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

اللہ کے رسولﷺ کی توہین کرنے والے کو اللہ نے دکھا دیا فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے کے واقعے پر وزیر خارجہ کا ردعمل

datetime 9  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ردعمل سامنے آگیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ایمانوئل میکرون کو کسی نے تھپڑ دے مارا ہے ،اللہ کے رسولﷺ کی توہین کرنے والے کو اللہ نے دکھا دیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے تھپڑ جڑ دیا تھا جس کی گونج پوری دنیا نے سنی تھی ۔ دوسری جانب پاکستان اور کینیڈا نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے، بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے کنیڈین ہم منصب مارک گارنیو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، بات چیت کے دوران کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے میں 04 معصوم جانوں کے ضیاع اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے حوالے سے تبادلہ ءخیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم، بے قصور پاکستانی نڑاد خاندان کے 04 افراد کے قتل کے المناک واقعہ پر بہت افسوس ہے، معصوم خاندان کو محض مسلمان ہونے کی بنائ پر نشانہ بنانا، اسلاموفوبیا کی واضح مثال ہے۔کینیڈا سمیت عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کے تدارک کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ پر جس مثبت ردعمل کا اظہار کیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں، کینیڈا سمیت مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش ہے، وزیر اعظم عمران خان اور میں بطور وزیر خارجہ گذشتہ دو سال سے عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر،ہم نے نیامے میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ،اس کے علاوہ ہم نے اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل کیلئے دیگر ممالک کو اعتماد میں لیں۔کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کینیڈین وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے اس المناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔کینیڈین وزیر خارجہ نے کینیڈین حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی جامع تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔دونوں وزرائے خارجہ نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے، بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…