منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سیشن عدالت نے ریاست مخالف بیان بازی کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر تے ہوئے 2، 2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد حفیظ الرحمان خان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔میاں جاوید لطیف

کی جانب سے فرہاد علی شاہ نے دلائل پیش کئے۔فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار ایک سیاسی کارکن ہے، حکومت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہے۔جاوید لطیف قومی اسمبلی کے رکن ہیں،ان کے ٹی وی پروگرام میں بیان پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں درج کی گئی دو دفعات کے علاہ تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، جاوید لطیف کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور نہ ہی کسی جرم میں سزا یافتہ ہیں،استدعا ہے عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ جاوید لطیف نے ٹی وی پروگرام میں اداروں اور ملک کے خلاف بات کی،جو کسی صورت قابل معافی نہیں ہے، عدالت درخواست ضمانت خارج کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جوکچھ دیر بعد سناتے ہوئے جاوید لطیف کو دو،دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مقامی عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23جون تک توسیع کی تھی۔ سیشن عدالت نے ریاست مخالف بیان بازی کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر تے ہوئے 2، 2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد حفیظ الرحمان خان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…