ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا پابندیوں میں نرمی ، تاجروں کیلئے بھی بڑی خوشخبری این سی او سی کے اجلاس میں اہم ترین فیصلے

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)این سی او سی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر غور کیا گیا، این سی او سی کے مطابق اب کاروبار ہفتے میں دو روز کی بجائے ایک روز بند رہیں گے اور اس ایک روز کی چھٹی کا انتخاب بھی صوبے اپنی مرضی سے کریں گے ۔ دفاتر میں پچاس

فیصد حاضری کی پابندی بھی ختم کر دی گئی اب دفاتر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کیا جا سکے گا۔اجلاس میں کہا گیا کہ 30 جون تک تمام پبلک سیکٹر ملازمین کی ویکسی نیشن کے پابند ہوں گے ۔مزارات ،سینما اور ثقافتی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی ۔اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی جبکہ پچاس فیصد مسافروں کی گنجائش کو 70 فیصد کر دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ان ڈور جم صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کیلئے کھل سکیں گے اور اسی طرح کے غیر رابطے والی کھیلوں کی اجازت ہو گی ، کراٹے ، باکسنگ ، کبڈی ، ریسلنگ اور اس طرح کے دیگر کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے فیصلوں پر اطلاق 15 جون سے ہو گا ۔ دوسری جانب کوروناوبا کے باعث مزید 77 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 900 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,663,666 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 118 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 936,131 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک

سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 110 ، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 031، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 928، اسلام آباد میں 81 ہزار 871، بلوچستان میں 25 ہزار 961 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 566 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 664 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے

فعال مریضوں کی تعداد44 ہزار 987 ہے۔ جب کہ3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 77 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 453 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 244 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 869,691 ہوگئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…