منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

نفرت انگیز تقریر کیس جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی، عدالت نے دو ، دو لاکھ

روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر لی ۔اس سے قبل لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف اور اشتعال انگیز بیانات کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈمیں23جون تک توسیع کردی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے کیس کی سماعت کی ۔ جاوید لطیف کو بکتربندگاڑی میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا چالان مکمل کر لیا گیا؟جس پر بتایا گیا کہ چالان تکمیل کے مراحل میں ہے مزید وقت درکار ہے ۔ عدالت نے محفوظ کیا گیافیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈمیں23جون تک توسیع کر دی۔غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے اپنی فکر نہیں ملک کی فکر ہے ،ملک کا نظام تباہ ہو گیا ہے ،آئے روز ٹرینوں کے حادثات ہو رہے ہیں ،حکومت کسی چیز کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…