منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل پہلی بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سبی (آن لائن، این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشیں برسنے والا ایک نیا سسٹم آج بروز بدھ لاہور میں داخل ہوگا جو تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا باعث بنے گا اور اس سسٹم کی وجہ سے گرمی کی

شدت میں کمی واقع ہوگی۔دوسری جانب سبی اور گردو نواح میں شدید گرمی ،درجہ 54تک پہنچ گیا ہے ،قیامت خیز گرمی کے باعث دوپہر سے بازار ،گلیاں اور شاہراہیں ویران ہوگئے ،لوگوں نے دوپہر سے ہی گھروں کا رخ کر لیا ہے ،شدید گرمی کے باعث ایر کولرز ،ایر کنڈیشن اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ،برف ،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ،سبی ،لہڑی اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں قیامت خیز گرمی کے باعث سبی میں دو پہر سے ہی دوکانداروں نے اپنی دانوں کو بند کرکے گھروں کی جانب رخ کیا ،گرمی کے باعث دو پہر سے ہی شہر کی بازاریں ،گلیاں ،اور شاہراہیں سنسان ہوگئے ہیں اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں شدید گرمی کے باعث برف اور ٹھنڈے مشروبات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قیامت خیز گرمی کے باعث ایر کولروں ،ایرکنڈیشنز اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے بچے اور نوجوانوں نے گرمی سے بچنے کے لئے ندی نالوں،اور ٹھنڈے مقامات کا رخ کیا اور سارا دن وہی گزاراسبی میں گرمی کی شدت 54سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…