لاہور( این این آئی)شہرمیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 29روپے کمی سے255روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت 20روپے کمی سے176روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی
قیمت153روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ مسابقتی کمیشن کی جانب تحقیقات شروع ہونے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، دوسری جانب ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جولائی سے مئی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30.56فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی دورانیے میں درآمدات میں 22.52 فیصد تک بڑھوتی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران 27.48ارب ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تجارتی خسارہ 30.56 فیصد مزید بڑھا۔ جولائی سے مئی میں برآمدات میں 13.97فیصد کا اضافہ ہوا۔جولائی سے مئی کے دوران 22ارب 56 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اس عرصہ میں19.79ارب ڈالرکی برآمدات کی گئیں۔ جولائی سے مئی میں درآمدات میں 22.52فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 50ارب 4کروڑڈالر کی درآمدات ہوئیں۔اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ سال اس عرصہ میں40.84ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں تھی۔