پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وہ شہر جہاں سورج آگ برساتا رہا درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی، کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) سبی اور گردو نواح میں شدید گرمی ،درجہ 54تک پہنچ گیا ہے ،قیامت خیز گرمی کے باعث دوپہر سے بازار ،گلیاں اور شاہراہیں ویران ہوگئے ،لوگوں نے دوپہر سے ہی گھروں کا رخ کر لیا ہے ۔شدید گرمی کے باعث ایر کولرز ،ایر کنڈیشن

اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ،برف ،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ،سبی ،لہڑی ،اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں قیامت خیز گرمی کے باعث سبی میں دو پہر سے ہی دوکانداروں نے اپنی دانوں کو بند کرکے گھروں کی جانب رخ کیا گرمی کے باعث دو پہر سے ہی شہر کی بازاریں ،گلیاں ،اور شاہراہیں سنسان ہوگئے ہیں اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں شدید گرمی کے باعث برف اور ٹھنڈے مشروبات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قیامت خیز گرمی کے باعث ایر کولروں ،ایرکنڈیشنز اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے بچے اور نوجوانوں نے گرمی سے بچنے کے لئے ندی نالوں،اور ٹھنڈے مقامات کا رخ کیا اور سارا دن وہی گزاراسبی میں گرمی کی شدت 54سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں ملیر، ماڈل کالونی، گلشن حدید، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، قیوم آباد، سرجانی ٹاؤن، نیا ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…