ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ایک سال قبل گھر سے بھا گ جانے والی لڑکی کو قتل کر دیاگیا

datetime 9  جون‬‮  2021 |

پاکپتن (این این آئی)چک امیر سوہارا میں بھائیوں، چاچوں نے ایک سال قبل عاشق کے ساتھ بھا گ جانے والی بہن کو گلادبا کر پھر بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات مطابق کہ چک امیر سوہاراکی رہائشی مقتولہ22 سالہ یاسیمین بی بی ایک سال قبل بہاونگر ایک شخص محمد امین کے ساتھ چلی گئی تھی۔اس کو پنچائیت کے ذرئیے واپس گھر لایا گیا۔ اس بنیاد پر اس کے ملزموں بھائیوںامین ،

یاسین، چاچوں،خلیل احمد،حافظ الیاس نے پہلے اس کا گلا دبایا پھر اس کو بجلی کا کرنٹ لگا قتل کر دیا ۔جب لڑکی کا والد محمداکرم جانوروں کی خریدوٖٖٖفروخروخت کرنے گیا ہوا تھا اور والدہ ہسپتال گئی تھیں۔پولیس نے لڑکی کے والد محمداکرم کی رپورٹ پر ملزموں بھائیوںامین ، یاسین، چاچوں،خلیل احمد،حافظ الیاس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔دوسری جانب نواحی گائوں بھڈانہ کے رہائشی دو بھائی مقامی نالہ کانسی میں ڈوب کر جاں بحق ،تیسرے کو بچا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھڈانہ کے قریب نالہ کانسی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرے نوجوان کو بچا لیا گیا جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عدیل اور نوید کے نام سے ہوئی دونوں نوجوان سگیبھائی تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی امدادی کارواء کرتے ہوئے مقامی افراد نے دونوں بھائیوں کی نعشیں نکال کر گھر منتقل کر دیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…