ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

قومی اسمبلی ،وزراء آمنے سامنے آگئے ،شاہ محمود قریشی کے بیان پر شیریں مزاری نے وزیر خارجہ کو آڑے ہاتھوں لیا

datetime 8  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزراء آمنے سامنے آگئے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر شیریں مزاری نے وزیر خارجہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ منگلکو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔کینیڈا واقعہ پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں معلومات حاصل کرلی ہیں۔

۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی طرح کینیڈا کے وزیراعظم بھی ایسا ہی رد عمل دیں گیوزیر خارجہ کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر شیریں مزاری جذباتی ہوگئیں اور کہا کینیڈا میں جو واقعہ ہوا وہ دہشت گردی ہے،آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ یہ نفرت انگیز جرم ہے،آپ کیوں ڈرتے ہیں۔ اجلاس میں سید جاوید حسنین ، جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی اور امجد علی خان نیازی کے دستور کے آرٹیکلز میں مختلف ترامیم کے بل پیش کیئے گئے جو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے گئے،بعد ازاں اجلاس جمعرات کی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں حکومتی رکن نور عالم خان ایک بار پھر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ اجلاس کے دور ان انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حماد اظہر کو پتہ ہی نہیں کہ ملک میں کتنی لوڈ شیڈنگ ہے،آٹھ نہیں بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی جاتی ہے تو لوگ ہمیں ماں بہن کی گالیاں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹا سستا کریں، بجلی سستی کریں ایسے کام نہیں چلے گا،کیوں بجلی کے ملازمین کو مفت میں بجلی دی جاتی ہے،شہر میں بجلی نہیں تھی، ایکسین آفس گیا تو وہاں تین تین اے سی چل رہے تھے۔نور عالم کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجا کر داد دی۔ انہوںنے کہاکہ اگر بجلی نہیں دیں گے تو ہم مل کر احتجاج کریں گے۔نور عالم کی تقریر پر حماد اظہر برہم ہوگئے اور کہاکہ تقریر بھی ہوگئی داد بھی وصول کرلی،اپوزیشن سے ڈیسک بجوانا آسان بات ہے۔انہوںنے کہاکہ میں بھی حکومت کے خلاف تقریر کروں تو اپوزیشن ڈیسک بجائے گی،تالی اور گالی کیلئے کبھی سیاست نہیں کی،سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں عمران خان نے نہیں کیں



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…