منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی نوید سنا دی

datetime 8  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن )گرمی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی، محکمہ موسمیات نے 11 جون سے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات نے 11 جون سے 14 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختو نخوا اور

شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواوئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کیدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، نور پور تھل47، دالبندین اوربھکر میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے جون میں ملک بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ کے دوران دو سے تین بارشوں کے سلسلے ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ جون کے ابتدائی ہفتوں کی نسبت آخری دو ہفتے بارشوں کے باعث بہتر رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے دوران پہاڑوں پر سے برف پگھلنے کے سلسلے میں تیزی آئی گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…