پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

پاکستان کے بیرونی قرضے میں 3 فیصد اضافہ‎ بیرونی قرضہ 116 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا‎‎

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پاکستان پر بیرونی قرضے میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال مارچ تک پاکستان پر بیرونی قرضہ 116 ارب 30 کروڑ ڈالر

تک پہنچ گیا، گزشتہ سال مارچ تک پاکستان پر بیرونی قرضہ 109 ارب 92 کروڑ ڈالر تھا۔جولائی تا اپریل کرنٹ اکاونٹ خسارہ 77 کروڑ ڈالر سر پلس رہا، جولائی تا اپریل ترسیلاتِ زر میں گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال 10 ماہ میں ترسیلاتِ زر 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں ترسیلاتِ زر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر تھیں۔سعودی عرب سے 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر آئیں، ایک سال میں جی ڈی پی میں 13 ارب 38 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔مارچ میں جی ڈی پی کا حجم 305 ارب ڈالر ہو گیا، جبکہ گزشتہ سال مارچ میں جی ڈی پی کا حجم 292 ارب 47 کروڑ ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے اندرونی قرض کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اندرونی قرض میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔پاکستان کے ذمے قرض اور ذمے داریوں کا حجم 25 ہزار 925 ارب روپے ہو گیا، گزشتہ مالی سال میں پاکستان کے ذمے یہی قرض اور ادائیگیوں کا حجم 23 ہزار 875 ارب روپے تھا۔روں مالی سالی کے 10 ماہ میں اندرونی قرض میں ڈھائی ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان کے اندرونی قرض میں 2 ہزار 315 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…