جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

حادثے کی شکار ٹرینوں کے بلیک باکس مل گئے

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، گھوٹکی (این این آئی)ریلوے ذرائع نے کہا ہے کہ ڈہرکی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں موجود بلیک باکس حاصل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں مسافر ٹرینوں کے بلیک باکس کے ذریعے ٹرین حادثے کی وجوہات معلوم

کی جاسکتی ہیں۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بلیک باکس میں موجود ڈیٹا سے چیک کیا جائیگا کہ حادثے کے وقت ٹرینوں کی اسپیڈ کیا تھی۔دوسری جانب ڈہرکی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے ڈرائیور نے کہا ہے کہ حادثے میں ثابت ہوجائیگا کہ وہ سوئے ہوئے نہیں تھے۔ ایک انٹرویو سرسید ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا کہ رات 3 بج کر 40 منٹ کے وقت کراچی آنے والی ٹرین کے ڈبے گرے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر ہنگامی بریک لگانے کی بہت کوشش کی لیکن گاڑی نہیں رکی۔انہوں نے کہا کہ سرسید ایکسپریس کی دو ائیرکنڈیشنڈ بزنس کلاس بوگیاں اور ایک ڈائیننگ کار متاثر ہوئی ، حادثے میں ملت ایکسپریس کی 3 اے سی بزنس اور 8 اکانومی کلاس بوگیاں ڈاؤن ٹریک پر گریں۔اعجاز احمد نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوجائیگا کہ میں اور اسسٹنٹ ڈرائیور سوئے نہیں تھے۔دریں اثنا ریلوے نے ٹرین حادثے کی معلومات کیلئے ٹیلیفون نمبر جاری کر دیئے ۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ فیصل آباد 041ـ9200488، اے او فیصل آباد0333ـ4805996، راولپنڈی 051ـ9270834، کراچی کینٹ عیسیٰ زرداری 0331ـ2706334، خرم 0300ـ3754200، روہڑی اور سکھر 071ـ5813433، 071ـ9310087 شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ابھی تک 40 مسافر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…