پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مختلف شہروں کے درمیان ٹرین آپریشن معطل حادثے کی معلومات کیلئے 7ٹیلیفون نمبر جاری

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی( این این آئی)ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد مختلف شہروںکے درمیان ٹرین آپریشن معطل ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعدکراچی،ملتان،راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ریلوے ٹرین آپریشن روک دیا گیا۔عوام ایکسپریس،

شاہ حسین،تیزگام ،خیبر میل ،قراقرم ایکسپریس ،علامہ اقبال اور برنس ایکسپریس کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ دوسری جانب ٹرین حادثے کی معلومات کے لئے محکمہ ریلویز کی جانب سے 7ٹیلیفون نمبر جاری جاری کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی معلومات کے لیے فیصل آباد کے لئے041-9200488، اے او فیصل آباد0333-4805996، راولپنڈی 051-9270834، کراچی کینٹ عیسی زرداری 0331-2706334، خرم 0300-3754200، روہڑی اور سکھر 071-5813433، 071-9310087 جاری کئے گئے ، علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دریں اثنا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کمشنر سکھر کو فون کرکے

ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کو نکالنے اور زخمیوں کے علاج کے لیئے تمام قریبی اسپتالوں میں انتظام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فوری مشینری کا انتظام کرکے مسافروں کو نکالنے کا بندوبست کیا جائے، جو زخمی ہیں ان

کے علاج کا تمام قریبی اسپتالوں میں انتظام کیا جائے۔انہوں نے حادثے میں انتقال کرنے والوں کے جسد خاکی کو آبائی علاقے بھیجنے اور مسافروں کیلئے عارضی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہاکہ کوئی انفارمیشن کا سسٹم بنایا جائے تاکہ مسافروں کی رشتے داروں کو صحیح معلومات مل سکے۔ ریلوے انتظامیہ سے مکمل تعاون اور سپورٹ کی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…