پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان نے پاکستان کو کرپشن ستان بنا دیا ہے ،پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ اور دیمک کی طرح تباہ ہوگیا

datetime 6  جون‬‮  2021 |

نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو کرپشن ستان بنا دیا ہے ،خود عمران خان بھی لوٹ رہا ہے اور سرکاری انتظامیہ کو بھی کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے کہ تم بھی دونوں ہاتھوں سے اپنی جیبیں بھرو،پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ اور دیمک کی طرح تباہ ہوگیا ہے،لوگ شہباز شریف کی حکومت کو یاد کرکے دوہائیاں دے رہے ہیں ،جہاں میرٹ کے اوپربھرتی ہوا کرتی تھیں آج وزیر اعلی ہائوس سے لیکر پٹوار خانے تک رشوت کا بازار گرم ہے

،چیف جسٹس سپریم کورٹ کا فرض ہے کہ جیسے یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی حکم عدولی میں برطرف کیا گیا تھا ،اسی طرح وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو سپریم کورٹ کے لوکل گورنمنٹ بحالی کے فیصلے کی حکم عدولی میں برطرف کیا جائے ۔ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے پانچ ارب روپے سے زائد بجٹ سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی ہے جس کا مقصد قوم کے اندر فی گوٹ فیکٹر پیدا کرنا ہے ،قوم کے اندر فیل گوٹ فیکٹر جعلی اعادوشماراور اعاد شمار کی شبدابازی کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا عوام کے اندر فیلگوٹ فیکٹر تب پیدا ہوگا جب مرغی کا گوشت پانچ سو روپے کی بجائے دو سو یا ڈھائی سو روپے کلو پر،پکانے کا تیل سوا تین روپے کی بجائے پونے دو سو روپے فی کلو،کسانوں کا کھاد 57سو کی بجائے 22سو سے 25سو روپے، بجلی گیس کے بل 2018کی سطح پر آئیں گے تب عوام کو فیلگوٹ فیکٹر کا پتہ چلے گا،یہ حکومت تین سال بعد بھی رو رہی ہے کہ پچھلی حکومتوں یہ کر دیا وہ کر دیا تین سال بعد بھی ان کو پتہ نہیں کہ معاشی پالسیاں کیسے چلتی ہیں اور کیسے بنتی ہیں چار وزیر خزانہ بدلے جا چکے ہیں اور الزام اب بھی اپوزیشن یا پچھلی حکومتوں کو دیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک حکومت کے ترجمان صبح سویرے ٹی وی چینل پر کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے اس لئے آج ہم مشکلات کا شکار ہیں ،مسلم لیگ (ن) اس حکومت کے ساتھ کسی چینل کے اوپر لائیو ڈیبیٹ کیلئے تیار ہے کہ ثابت کرے یہ حکومت کہ ہمارے بجلی کے منصوبے تھے یا سستے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے جو معاہدے کئے اس سے ہم اگلے سالوں میں گروتھ پانچ سے چھ فی صد پر دیکھ رہے تھے اور یہ ہم نے حاصل کر لی تھی ،ورلڈ بنک اس بات کی تصدیق کر رہا تھا کہ اگلے دو سالوں 2019اور 2020میں پاکستان کی معیشت چھ فیصد ترقی کرے گا اور ہم نے یہ ترقی حاصل کر لی تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ پاکستان پر آسمانی بجلی پی ٹی آئی کی صورت میں گرائی جائے گی ،2018میں پاکستان کی ترقی کو پی ٹی آئی کا سکڈ بم مارا جائے گا ،الیکشن کو چرایا جائے گااور نالائق اور نااہل حکمران مسلط کئے جائیں گے اور چھ فیصد کی ترقی کو منفی0.5یا منفی دو فی صد تک گرا کر لے جائیں گے،تولہذا پی ٹی آئی کی حکومت اپنی نالائقی اور ناکامی کا بوجھ مسلم لیگ (ن) پر نہیں پھنک سکتی۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ ڈال رہی ہے جو پی ایس ڈی پی بنائی گئی ہے جو قومی ترقیاتی بجٹ بنایا گیا اس میں پنجاب کو اس کے حصے کے فنڈ نہیں دئیے جارہے اور جو پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں ان کے گلی محلوں کے منصوبے شامل کرکے قومی ترقیاتی بجٹ کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے قومی ترقیاتی بجٹ کو یونین کونسل کا بجٹ بنایا جارہا ہے جس سے آنے والے سالوں میں ہماری قومی ترقی کے اہداف اور ہماری قومی ترقی کی صلاحیت بری طرح متاثر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کے منتخب نمائندے کی

حیثیت سے یہ بات کرنے میں جھجک محسوس نہیں کر رہا کہ اس حکومت نے پنجاب کے سب سے بڑے صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رکھا ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی آج یہ حالت ہوگئی ہے کہ افغانستان جیسے ملک کا سکیورٹی ایڈوائزر پاکستان کو غلیظ اور فحش گالیاں دے رہا ہے کیا یہ ہے کامیاب خارجہ پالیسی؟کہ افغانستان جیسے ملک کا سکیورٹی ایڈوائزرسے پاکستان کیلئے غلیظ اور گھٹیا درجے جیسے الفاظ سنیں یہ ہے آپ کی کامیاب خارجہ پالیسی کہ بھارت کشمیر کا اچک کر لے جائے،کیا آپ کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں قومی اسمبلی آپ کو کہتی ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس کشمیر پر بلائیں دو سال کا عرصہ گذر گیا آپ اسلامی سربراہی کانفرنس تود ور کی بات ہے اسلامی ممالک کے کلرکوں کی کانفرنس بھی نہیں بلا سکے کیا یہ آپ کی کشمیر کے ساتھ ہمدردی اور کامیاب خارجہ پالیسی ہے؟اسرائیل نے اگر فلسطین پر ظلم کیا تو دنیا اس کی طرف متوجہ ہوئی چونکہ فلسطین میں انفارمیشن بلیک آٹ نہیں تھا آج کشمیر میں

انفارمیشن بلیک آئوٹ ہے ،دوسالوں سے بھارت نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے کشمیر کے نوجوانوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے ،کشمیر کی ہماری مائیں اور بہنیں دوئیاں دے رہی ہیں اور یہاں پر خواب غفلت ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاتروں میں رشوت کے بازار گرم ہیں والدین اپنی قابل اولاد کو نوکری نہیں دلوا سکتا،ابھی جو پٹواریوں کی بھرتیاں کی گئی ہیں پندرہ سے بیس لاکھ روپے بولیاں لگی ہیں

لوگ شہباز شریف کی حکومت کو یاد کرکے دوہائیاں دے رہے ہیں جہاں میرٹ کے اوپربھرتی ہوا کرتی تھیں آج وزیر اعلی ہائوس سے لیکر پٹوار خانے تک رشوت کا بازار گرم ہے کہ کوئی فرد بھی اپنے پلاٹ کی فردلاکھ روپے رشوت دینے کے بغیر نہیں لے سکتا یہ ہے نیا پاکستان،یہ نیا پاکستان نہیں ہے عمران خان نے پاکستان کو کرپشن ستان بنا دیا ہے اس ملک کے اندر مافیاز،عمران خان کے

وزیرایجنٹ لوٹ رہے ہیں بلکہ خود عمران خان بھی لوٹ رہا ہے اور سرکاری انتظامیہ کو بھی کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے کہ تم بھی دونوں ہاتھوں سے اپنی جیبیں بھرو،پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ اور دیمک کی طرح تباہ ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی نمائندے دو سال دربدر عدالتوں کے دھکے کھاتے رہے باآخر25مارچ کو سپریم کورٹ نے انہیں بحال کیا اور اب دوماہ سے زائد کا عرصہ گذرنے گیا ہے

۔پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر ان کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہی وہ زبردستی مجبور ہیں کہ اپنے دفتروں کے تالے توڑیں اور یہ حکومت ان کے خلاف پرچے کر رہی ہے کہ یہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بے توقیری زندگی میں نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا فرض ہے کہ جیسے یوسف رضا گیلانی کو

سپریم کورٹ کے فیصلوں کی حکم عدولی میں برطرف کیا گیا تھا اسی طرح وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو سپریم کورٹ کے لوکل گورنمنٹ بحالی کے فیصلے کی حکم عدولی میں برطرف کیا جائے ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں دو سپریم کورٹیں اور قانون نہیں ہیں یہ وہی سپریم کورٹ ہے جس نے یوسف رضا گیلانی کو نکلا تھا آج عمران خان اور عثمان بزدار دھندناتے ہوئے

سپریم کورٹ کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھنک رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔پنجاب کے اوپر ایک نالائق حکومت مسلط کرکے ترقی کا بیٹرا غرق کر دیا گیا ہے وہ پنجاب جیسے دس سالوں میں مسلم لیگ (ن) نے غربت سے نکال کر ترقی کا ماڈل بنایا ،آج پنجاب کو دوبارہ غربت کی طرف دھکیلا جارہا ہے یہ پنجاب کے خلاف سازش کی جارہی ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ اسی طرح کی سازش ہے جسطرح کی مشرقی پاکستان کے ساتھ سازش کی گئی تھی آج پاکستان کے سب بڑے صوبے پنجاب کو اس کے حق سے محروم کیا جارہا ہے اس کے حصے کے فنڈ نہیں دئیے جارہے اس کے اوپر ایک ریمورٹ کنٹرول حکومت مسلط کی گئی ہے جو اس کی ترقی کا بیڑا غرق کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…