منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارت میں کورونا کے دوران مہنگائی 4اعشاریہ 29 اور بنگلہ دیش میں 5اعشاریہ 54 فیصد رہی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ 9 فیصد کیوں ہے؟بلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے

datetime 6  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیاہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی،بھارت میں کورونا کے دوران مہنگائی 4اعشاریہ 29 اور بنگلہ دیش میں 5اعشاریہ 54 فیصد رہی،

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ 9 فیصد کیوں ہے؟مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالیے، افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائیگا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کورونا کے دوران مہنگائی 4اعشاریہ 29 اور بنگلہ دیش میں 5اعشاریہ 54 فیصد رہی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ 9 فیصد کیوں ہے؟۔ی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کی سرپرستی میں مافیا نے صرف3 ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں110 فیصد تک بڑھائیں،مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالیے، اب افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بجٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اربوں روپوں سے نوازنے کا منصnewsوبہ بنارہے ہیں، ملک میں بدترین اقتصادی بحران ہے، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں96 ارب روپے سے نوازنے کا منصوبہ عوام دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دھاندلی سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین اسمبلی پر اربوں روپے نہ لٹائیں، عوام کی فلاح و بہبود پر خزانے کی رقم خرچ کی جائے۔بلاول نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اب تک اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی ہے، عمران خان عوام کو صاف صاف بتادیں کہ وہ بغیرکسی منصوبہ بندی کے اقتدار میں آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…