منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی گئی، شہری کا حیرت انگیز موقف

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر شہری نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف اندارج مقدمہ کے لیے تھانہ انارکلی میں درخواست دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف درخواست چوہدری آصف نواز ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار

کیا ہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی، حریم شاہ کی فائرنگ سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا،حریم شاہ کی فائرنگ سے کوئی بھی شہری قتل یا زخمی ہو سکتا تھا، حریم شاہ کا عمل غیر قانونی ہے ۔لہذا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔دوسری جانب ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاںبحق اور دو افراد شدیدزخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ہڈالی گرلز ہائی سکول کیقریب موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار45 سالہ محمد حسین جانبحق ہو گیا کو مقامی سیمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھااسی طرح سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآباد میں نور پور موڑ کیقریب2 موٹر سائیکلوں کے تصادم موٹر سائیکل سوار عبدالرحیم اورمحمد رمضان ساکنائے شاہ والا شمالی شدید زخمی ہو گے اور اسی روڈ پرجوہرآباد ہسپتال کے قریب ڈمپرنے موٹرسائیکل کوکچل دیا جس کے نتیجہ میںموٹرسائیکل سوار خوشاب کا عمردراز موقع پرجاں بحق ہو گیا جو پینٹرکاکام کرتاتھا اور حسب معمول دوکان پر جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ان حادثات کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…