جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ڈنمارک میں سیاسی پناہ کا نیا قانون منظور

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن(آن لائن ) ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے سیاسی پناہ کا نیا قانون منظور کرلیا، سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو پہلے افریقی ملک روانڈا میں انتظار کرنا ہوگا۔ڈینش پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پناہ ملنے کی صورت میں روانڈا میں اقامت دی جائے گی۔ڈینش پارلیمنٹ کے مطابق سوشل ڈیموکریٹ کے اس قانون کو دیگر جماعتوں کی

حمایت بھی حاصل ہے۔سیاسی پناہ کی درخواست منظور نہ ہونے کی صورت میں اپنے ملک میں واپس ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں امریکی اخبار کا آ ن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔ اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی انتظامیہ نے مطالبے کی مزاحمت کرتے ہوئے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایف بیآئی کے وارنٹ میں مضمون کو کلک کرنے والوں کے آئی پی ایڈرس، فون نمبرز اور دیگر نجی معلومات مانگی گئی ہے۔ اخبار نے کہا کہ اْن کی ویب سائٹ پر کون کیا پڑھتا ہے، یہ معلومات حکومت کو فراہم کرنے پر مجبور کیا جانا پہلی آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امریکی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ اپنے ایک سابقہ فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کسی پبلشر کو اپنے صارفین کی شناخت افشا کرنے کا پابند بنانا درحقیقت پریس کی نگرانی کا آغاز ہے۔ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے سیاسی پناہ کا نیا قانون منظور کرلیا، سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو پہلے افریقی ملک روانڈا میں انتظار کرنا ہوگا۔ڈینش پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پناہ ملنے کی صورت میں روانڈا میں اقامت دی جائے گی۔ڈینش پارلیمنٹ کے مطابق سوشل ڈیموکریٹ کے اس قانون کو دیگر جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔سیاسی پناہ کی درخواست منظور نہ ہونے کی صورت میں اپنے ملک میں واپس ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…