پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ہاتھ اور پاؤں سے معذور ہونہار طالبہ کرن اشتیاق کو نقد امداد، بھائی کو ملازمت کے آرڈرز بھی دیدئیے گئے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدام نے دل جیت لئے

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاتھ اور پاؤں سے معذور ہونہار طالبہ کرن اشتیاق کو 50ہزار نقد امداد اور اس کے بھائی خان اشتیاق کو محکمہ سول ڈیفنس میں ملازمت کے آرڈرز فراہم کر دیئے گئے۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے نقد رقم اور ملازمت کے آرڈر اسسٹنٹ

کمشنر (ایچ آر)ر یاست علی نے چک135پی میں معذور ہونہار طالبہ کرن اشتیاق کو اس کے گھر جا کر حوالہ کئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ہونہار طالبہ کو امدادی چیک اور اس کے حقیقی بھائی خان اشتیاق کو محکمہ سول ڈیفنس میں ملازمت کے آرڈر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرن اشتیاق اس ضلع کا اثاثہ اور قدرتی طور پر مختلف صلاحیتوں سے محروم افرادکے لئے مثال ہیں کہ جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہ بناتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی حکومت پنجاب نے اس ہونہار طالبہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اور اسے اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے7لاکھ روپے کی مستقل امداد اس طالبہ کے ذاتی اکانٹ میں جمع کرائی ہے تاکہ کرن اشتیاق کی تعلیمی سرگرمیاں بغیر تعطل جاری رہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرن اشتیاق کی درخواست پر حکومت پنجاب نے طالبہ کے والد اشیاق احمد(مرحوم)کوسرکاری ملازمت اور کرن اشتیاق کو کالج لانے لیجانے کے لئے موٹر سائیکل دی تھی اور اب اس طالبہ کے والد کی وفات کے بعد ان کے حقیقی بھائی خان اشتیاق کو وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ملازمت کے آرڈرز دے دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…