جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پرکتنا اضافہ ہوا ،اور سونا کتنا سستا ہو گیا تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  جون‬‮  2021 |

کراچی ( این این آئی ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطاب گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 40پیسے مہنگا ہو گیا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.15روپے سے بڑھ کر154.55روپے اور قیمت فروخت154.25روپے سے بڑھ کر154.65روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.70روپے سے بڑھ کر154.80روپے اور قیمت فروخت155روپے سے بڑھ کر155.20روپے ہو گئی ۔زیر تبصرہ مدت میںیورو کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 187.30روپے سے گھٹ کر187روپے اور قیمت فروخت188.80روپے سے گھٹ کر188.50روپے پر آ گئی تاہم20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 217.80روپے سے بڑھ کر218روپے اور قیمت فروخت219.30روپے سے بڑھ کر219.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو ارو برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب50،50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانبعالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا12ڈالر سستا ہو گیا جس کے باعث زیرتبصرہ ہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت430روپے گھٹ گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر کی کمی سے1891ڈالر ہو گیا جس کے بعد ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں350روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا1لاکھ 11ہزار800روپے اور 300روپے کی کمی سے دس گرام سونا95ہزار850روپے کا ہو گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…