موجیں ہی موجیں وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہیں ڈبل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سمری محکمہ خزانہ پہنچ گئی

5  جون‬‮  2021

لاہور(این این آئی، آن لائن )حکومت پنجاب نے جیل پولیس اور ملازمین کی تنخواہ ڈبل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی، جیل پولیس اور جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ ڈبل ملے گی، اس فیصلے سے جیل پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر ہو جائے گی۔جیل پولیس کی

تنخواہ بڑھانے کی سمری محکمہ خزانہ پہنچ گئی، محکمہ خزانہ اگلے چند روز میں سمری کو کلیئر کرے گا، اس فیصلے سے محکمہ خزانہ کو کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔دوسری جانب سول سیکرٹریٹ کے شعبہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اعلیٰ سطح پر تبادلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پیپر ورک پر مبنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تقرر اور تبادلوں کی صورت میں سیکرٹری کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تبادلوں کی زد میں آنے والے افسران کے متبادل تعیناتیوں کے لئے افسران کے نام بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردئیے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئی مالی سال کے بجٹ کے بعد جن افسران کو تبدیل کیا جاسکتا ہے ان میں مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریز کمشنرل اور ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔ تبدیل کئے جانے کی زد میں آنے والے سرکاری افسران میں محکمہ ہائوسنگ، محکمہ آبپاشی، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،

کمنشر سرگودھا، ڈی سی ننکانہ شامل ہیں۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادی کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے پنجاب حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پنجاب حکومت کو

گرین سگنل دے دیا۔ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مرحلہ وار مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پیپر ورک مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی بنائی گئی سفارشات بھی منگوا لی گئیں، وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…