جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایس اوپیز کی خلاف ورزی دلہا اور 3 باراتی گرفتار، میرج ہال بھی سیل

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ، اسلام آباد (این این آئی)گوجرانوالہ کے ایک میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے میرج ہال کو بھی سیل کر دیا ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی وزیر آباد کے علاقے میں واقع ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب

جاری تھی۔دورانِ چیکنگ میرج ہال میں جاری تقریب میں شریک افراد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔پولیس نے گرفتاری کے بعد آفتاب نامی ملزم کو شخصی ضمانت پر تھانے سے ہی رہا کر دیا۔ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں کورونا ایس او پیز کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناسے مزید 84 افرادانتقال کرگئے ،1923نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے،کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریبا چار فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 923 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 380 مریض شفایاب ہو

گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 4 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 48 ہزار 937 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 452 مریضوں

کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 60 ہزار 385 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 393 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 34 لاکھ 71 ہزار 172 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 55 ہزار 6 افراد کو کورونا وائرس کی

ویکسین دی گئی، اب تک کْل 82 لاکھ 63 ہزار 763 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 41 ہزار 789 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 241 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد

3 لاکھ 22 ہزار 350 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 105 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 72 ہو چکی ہے، اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 135 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 626 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 763 افراد

اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 589 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 287 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 456 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 551 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…