جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

فیصل موورز کی تمام بسوں کے موٹروے پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد

datetime 5  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد، پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)فیصل موورز کے موٹروے پر سفر کرنے پرپابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل موورز کا دس روز کے دوران دوسرا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے فیصل موورز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہو چکے ہیں۔موٹروے پولیس ذرائع نے مزید

کہا کہ فیصل موورز کے ڈرائیورز لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں۔فیصل موورز کو پہلے بھی کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔نیشنل ہائی وے پر واقعات پر وہاں بھی پابندی عائد کی جائے گی۔یاد رہے کہ ستمبر 2019میں فیصل موورز نے مینگورہ ٹرمینل نے پاک چین دوستی کا نیا باب کھولتے ہوئے سوات تا چین شاندار بس سروس کا آغاز کیاتھا جس کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان اور ایم این اے سلیم الرحمن نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں فیصل موورز کے چیف ایگزیکٹیو حمید خان اور ٹرانسپورٹر حاجی فضل مولا کے علاؤہ سوات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا ہے سوات میں سیاحت و ٹرانسپورٹ سے لیکر تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بن چکا ہے قیام امن کے بعد یہاں معیشت، صنعت و تجارت کی سرگرمیوں میں زبردست

اضافہ ہوا ہے کیونکہ سوات قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے ملک بھر کے علاوہ بیرونی ملکوں سے سیاح سوات آ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں سیاحت کے علاوہ دیکر تمام شعبوں میں مثالی ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کے مثالی اقدامات اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد دوبارہ  بحال ہوچکا ہے اب محب وطن سمندر

پار پاکستانی بھی اپنے ملک میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کی مواقع فراہم ہو رہے ہیں اور ملک کو فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ فیصل موورز انتظامیہ کا سوات کے سیاحتی مقامات کے علاؤہ چین، ایران اور ترکی تک اپنی شاندار سروس کا پروگرام انتہائی خوش آئندہ ہے دوسرے ٹرانسپورٹرز کو بھی چاہئے کہ

اس طرح کی سروسز شروع کریں جو سیاحت و کاروبار کے علاؤہ طلباء  کیلئے بھی بہت کارامد اور مفید ثابت ہونگی ٹرمینل منیجر نے بتایا کہ مینگورہ تا چین ہفتہ وار سروس کے دوران بس ہفتہ کو علی الصبح اسلام آباد موٹروے کے راستے حویلیاں تا ناران و کاغان پہنچے گی جہاں مسافروں کو معیاری ناشتہ کرانے پر آدھا گھنٹہ کے بعد گلگت روانہ ہو گی اور رات 9 بجے سست بارڈر پہنچے گی جہاں معیاری ہوٹل میں ڈنر اور صبح ناشتہ کے بعد امیگریشن مراحل کے ساتھ یہ سفر پیر کی شام کو چینی صوبہ کاشغر کے شہر تاشکرگن پہنچنے پر اختتام پذیر ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…