منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکولوں کے معاملے پر ایک اور بڑا یوٹرن نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے7 جون بروز پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے بعد سکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کو اب واپس لے لیا گیا ہے۔ قبل ازیں  سی ای او لاہور پرویز اختر نے سکول کےنئے اوقات کار جاری کیے تھے ، جس کے تحت 50 فیصد طالب علم

ایک دن میں سکول حاضر ہوں گے اور کوئی بھی طالب علم لگاتار دو دن سکول نہیں آئے گا ۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار 7.15 سے 11.15 تک ہوں گے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7.15 سے 11.45 تک ہوں گے ، نرسری سے مڈل تک طلبا کے اسکول کے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی کلاسز 7.30 سے 12 بجے تک ہوں گی تاہم کلاسز کے دوران کوئی بریک نہیں ہو گی لیکن اب سکولز کے اوقات کار کی تبدیلی کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے مذکورہ نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ امتحانات 10جولائی کے بعد شروع ہوں گے، دسویں کے امتحانات چار مضامین اور بارہویں کے امتحانات صرف اختیاری مضامین میں ہوں گے۔ دسویں اور بارہویں کے بعد اب نویں اور گیارہویں جماعت

کی بھی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ حتمی ہے، اس میں مزید کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس کا انعقاد ہائرایجوکیشن کمیشن میں ہوا۔ کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملک سے

ابھی کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے۔ طلباء کے جائز مطالبات پرغور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اس بات کا اعلان کر دیا تھا کہ بغیر امتحانات کسی طالب علم کو اگلی جماعت میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بورڈ امتحانات جو کہ 24جون کو شروع ہونا تھے اب 10جولائی سے شروع ہوں گے۔ اس سے طلباء

کو امتحانات کی تیاری کیلئے مزید 2ہفتے کا وقت مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسویں کے امتحانات چار مضامین میں لئے جائیں گے جس میں تین اختیاری مضامین اور ایک میتھ (حساب) شامل ہے جبکہ بارہویں کے امتحانات صرف اختیاری مضامین کے لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرچوں کے درمیان وقفہ رکھیں

تا کہ طلباء کے لئے آسانی ہو۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے ہوں گے تا کہ ستمبر کے تیسرے ہفتے تک نتائج آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طلباء کو میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کی کلاسیں لینے کی اجازت دی گئی ہے

اور اب 9ویں اور 11ویں جماعت کی کلاسیں بھی شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی استاد جو امتحانات لے گا کورونا ویکسین کے بغیر نہیں ہو گا۔ اساتذہ کی ویکسین کے لئے خصوصی سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے شعبہ میں ویکسین کر رہے ہیں تا کہ سکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھا

جا سکے۔شفقت محمود نے کہا کہ کیمرج کے امتحانات دینے والے طلباء کو یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لئے خصوصی اجازت نامے دئیے جائیں گے جبکہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان طلباء کو داخلہ ٹیسٹوں میں بیٹھنے کی اجازت دیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات ہرصورت میں ہوں گے، یہ حتمی فیصلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…