جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

بھاری سودی قرضوں سے ملکی معیشت کو جعلی سہارا دیکر گروتھ ریٹ میں اضافہ کے دعوئوں سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے

datetime 4  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ بھاری سودی قرضوں سے ملکی معیشت کو جعلی سہارا دے کر گروتھ ریٹ میں اضافہ کے دعوں سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ مشرف دور سے عوام اعدادوشمار کی جادوگری کا کھیل دیکھ رہے ہیں۔ ہر حکومت نے معیشت کی تباہی کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو ٹھہرایا، آئی ایم ایف سے عوام دشمن شرائط پر قرضہ لیا

اور جب روانگی قریب آئی تو جی ڈی پی میں حیران کن اضافہ کے جھوٹے اشتہارات چلانے شروع کر دیے۔ پی ٹی آئی حکومت بتائے اب تک کس شعبہ میں کون سی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ غریبوں پر ٹیکسز کا بھاری بوجھ ڈال کر اور اربوں ڈالر قرضہ لے کر ملکی خزانہ بھرنا معیشت میں بہتری نہیں لا سکتا۔ ترقی کے دعوے دار عوام کی حالت ملاحظہ فرمائیں۔ زراعت میں بہتری آئی نہ صنعتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ تعلیم و صحت کے شعبے زوال کا شکار ہیں۔ دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں انفراسٹرکچر کا براحال ہو گیا ہے۔ کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم جب کہ گورننس کا نام تک نہیں۔ چار وزرائے خزانہ تبدیل ہو چکے، بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔ سول سروس ریفارمز، یکساں نصاب تعلیم، لوگوں کو گھراور نوکریاں فراہم کرنے کے وعدوں پر پانچ فیصد بھی عمل نہیں ہوا۔ تینوں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں عوام کے سامنے بری طرح پِٹ چکی ہیں، اب قوم قرآن و سنت کا نظام چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت لفظوں کے ہیرپھیراور اعدادوشمار کا جادو دکھانے کی بجائے عوام کی حالت زار پر توجہ دیتی تو شاید مہنگائی، بے روزگاری میں کچھ کمی آتی، مگر مجال ہے جو

حکمرانوں نے گزشتہ تین برسوں میں اس جانب کوئی قدم اٹھایا ہو۔ ملک میں پانی کے ذخائرمیں شدید کمی کی رپورٹس آ رہی ہیں۔ بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری پر توجہ نہیں دی گئی۔ توانائی کے نئے ذخائرکی دریافت پر کوئی کام نہیں ہوا۔زراعت کے شعبہ میں جدید بیجوں کی تیاری، جعلی کھاد اور ادویات کے خاتمہ پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ مقامی مصنوعات کی

تیاری اور کھپت کے لیے عالمی منڈیوں کی تلاش ضروری ہے۔ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں اس پر کوئی کام نہیں کیا۔ دنیا کے کئی ممالک خود کرونا ویکسین تیار کر رہے ہیں، مگر ہمارا سارا دارومدار ایکسپورٹ پر ہے۔ ایسی صورت حال میں حکومت کے معیشت میں بہتری کے دعوے معنی خیز ہیں۔ عوام سب کچھ جان چکے ہیں اور حکومتی بیانات پر کان دھرنے کے لیے تیار نہیں۔ قوم اب حقیقی تبدیلی کی منتظر ہے جو صرف اور صرف جماعت اسلامی لائے گی۔قبل ازیں جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے

بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے افسوس کا اظہارکیا کہ حکمران غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے جماعت اسلامی کی فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیے شروع کی گئی تحریک میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا۔ انھوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کو سیکولرازم کے ایجنڈے پرچلانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ اسلامیانِ پاکستان، ملک میں اسلامی انقلاب چاہتے ہیں۔ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے اس خطہ ارضی کے مسائل کا

حل صرف اور صرف قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ میں پوشیدہ ہے۔سراج الحق نے افغانستان کی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں پسپائی کے بعد افغان سرزمین کو اپنے ایجنٹوں کے حوالے کرنا چاہتی ہیں جو کہ غیور افغان عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ افغانستان اور پاکستان کی نظریاتی اساس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کی لہر پھیلانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ملک کی مشرقی و مغربی سرحدیں غیر محفوظ ہیں۔ حکمران، سیکیورٹی فورسز اور عوام اس خطرہ سے خبردار رہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…