جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

جادو ٹونے والی سرکار اب صوفی ازم اور ای لائبریری کے ذریعے انقلاب لارہی ہے

datetime 4  جون‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہبازشریف کو لیب ٹاپ سکیم اور میٹرو بس کے بعد 56کمپنیوں کے کیس میں بھی کلین چٹ دے دی ہے،پنجاب حکومت اب پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ اور ٹریفک چالان کے جرمانے بڑھاکر بجٹ کیلئے فنڈز اکٹھے کررہی

ہے،جادو ٹونے والی سرکار اب صوفی ازم اور ای لائبریری کے ذریعے انقلاب لارہی ہے،کرائے کے ترجمان الزامات لگاتے رہے لیکن جھوٹے الزام کو ثابت کرنا مشکل ہوتاہے،نئے پاکستان کے سربراہ ظل تباہی نے مافیاز کے ذریعے لوٹ مار کیجو خود چور ہیں وہ چور چور کا شور مچارہے ہیں۔عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں جماعت کی تاریخ پاکستان کی کتاب میں عمران خان کی تصویر لگائی جنہوں نے آٹا چینی چوری کی پیٹرولیم و ادویات میں دیہاڑی لگائی ہے۔ عمران چھوٹا شخص ہے دماغ چھوٹا بغض و انسان چھوٹاہے۔ پانچ سال کا دور مائنس کرکے مطالعہ پاکستان میں نوازشریف کا ذکر نہ کرکے کیاعوام سے محبت چھین لیں گے؟نوازشریف خود کفیل ہیں ہر دور میں مائنس اورسیاست ختم کرنے کی ناکام کوشش ہوئی۔پیدائش و فوتگی کا اندارج کیلئے خون نچوڑا جارہاہے۔کمپیوٹرائز خدمت سنٹرز میں طلاق اندراج کیلئے بھی بہت فیس رکھی گئی ۔ٹریفک قوانین پر بھاری چالان کی حکومت نے منظوری دی۔صوبائی کابینہ نے چالان کی منظوری دی پولیس چالان کا ناجائز استعمال کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا بزدار نے پہلے دن چھپن کمپنیوں کی کرپشن سامنے لانے کیلئے نیب اینٹی کرپشن کے ذریعے تحقیقات کروائیں۔ بزدار سرکارنے لاہور ہائی کورٹ میں

کہاکہ چھپن کمپنیوں میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔شہبازشریف نے ایک روپے کی چھپن کمپنیوں میں کرپشن نہیں کی۔ کرئے کے ترجمان الزامات لگاتے رہے ڈیم بابا بھی الزامات لگاتے رہے۔جھوٹے الزام کو ثابت کرنا مشکل ہوتاہے۔سپریم کورٹ نے آشیانہ کیس میں شہبازشریف کیلئے اچھے بچے کا لفظ استعمال کیا۔ لیپ ٹاپ اور میٹرو بس میں

عثمان بزدار شہبازشریف کو پہلے ہی کلین چٹ دے چکے ہیں ۔ اورنج لائن اور میٹرو بس کی شوق سے تحقیقات کروائیں چیلنج ہے تحقیقات لائیو دکھائیں۔رنگ روڈ سکینڈل، ادویات سکینڈل ، چینی آٹے کی کرپشن سامنے لائیں ۔دس سالوں میں اکتیس ہزار ارب روپے کے منصوبے لگائے جس پر کوئی کرپشن ثابت نہ ہوئی۔چھپن کمپنیوں کا

فیصلہ آنے پرعمران خان اور عثمان بزدار کو قوم سے معافی مانگنی اور شرم آنی چاہئے۔جو خود چور ہیں چور چور کا شور مچارہے ہیں۔نوازشریف اور شہبازشریف نے منصوبے تو شروع کیے لیکن عمران ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں۔ ایل ڈی اے نے عمران خان سے ہائوسنگ منصوبے کا افتتاح کروالیا لیکن اب انہیں جگہ نہیں مل

رہی۔چھپن کمپنیوں کا بزدار حکومت کے الزامات تھے پہلے ہی شہبازشریف کے ہتک عزت پر عمران نے جواب تک نہ دیا اور غائب ہے۔عمران خان سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کررہے روز نئے سکینڈلز آ رہے ہیں۔نئے پاکستان کے سربراہ ظل تباہی نے مافیاز کے ذریعے لوٹ مار کی۔اکیس ای لائبریریز

شہبازشریف نے منصوبہ بنایا۔مریم نے جب منصوبہ شروع کیا تو عمران خان نے شور مچایاخاتون اول نے صوفی ازم کا افتتاح کیا ان کے سیاسی اٹنٹ سے صوفی ازم سے بچایاجائے۔ ملک کو تعویز اور گنڈوں کی طرف نہ لے جائیں اسلامی جمہوریہ پاکستان ہیں اس کو اسی طرح چلانا چاہئیے۔مجھے کالے علم جنات سے نہیں ڈر لگتا بلکہ اللہ سے ڈرتی ہوں۔بنی گالہ میں سب سے بڑا جن اور جننیاں بیٹھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…