اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ نے ایران کے ضبط شدہ ٹینکروں سے 10لاکھ بیرل خام تیل نکال لیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے مارچ میں ایران سے خام تیل درآمد نہیں کیا تھا بلکہ اس نے ضبط شدہ ٹینکروں سے یہ لیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ امریکی بحریہ نے گذشتہ مہینوں کے دوران میں بین الاقوامی پانیوں میں ان ایرانی جہازوں کوضبط کیا تھا۔اس تمام معاملے میں الجھاامریکا کی توانائی اطلاعاتی انتظامیہ

کی ایک حالیہ رپورٹ سے پیدا ہوا ہے۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ امریکا نے 10 لاکھ 33 ہزار بیرل خام ایرانی تیل درآمد کیا ہے۔لیکن ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ خام تیل ایران سے براہ نہیں منگوایا گیا بلکہ یہ غیرقانونی ٹینکروں سے حاصل کیا گیا تھا اورامریکا نے اس کی ایران کو کوئی قیمت بھی ادا نہیں کی ۔امریکی فورسز نے فروری میں متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے نزدیک ایک تیل بردار جہاز پرقبضہ کیا تھا اور پھر اس کو امریکا منتقل کردیا تھا۔برطانوی خبررساں ایجنسی نے قبل ازیں یہ رپورٹ دی تھی کہ امریکا نے 1991 کے بعد پہلی مرتبہ ایران سے خام تیل درآمد کیا تھا اور یہ سوال اٹھایا تھا کہ کیا بائیڈن انتظامیہ نے ایسا کرکے ایران کے شعبہ توانائی پر امریکا کی عاید کردہ پابندیوں سے سرموانحراف کیا ہے۔تاہم امریکا کے ایک ذریعے نے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل بردارجہازوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا لیکن ایران کو ان کی کوئی قیمت منتقل نہیں کی ہے۔امریکا نے خود اس سے پہلے یہ کہا تھا کہ اس نے گذشتہ سال ایران کے ضبط کردہ 10 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل کو فروخت کردیا تھا۔دریں اثنا یہ میڈیا رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ ایران وینزویلا کی جانب دو بحری جہاز بھیج رہا ہے۔ان میں سے ایک تیل سے لدا ہوا ہے۔امریکی حکام ان دونوں جہازوں کی قریب نظری سے نگرانی کررہے ہیں لیکن حکام کا کہنا تھا کہ بحراوقیانوس میں ان دونوں ایرانی جہازوں کو روکنے کے لیے امریکی بحریہ کے جہازوں کو بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…