اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

طلبہ کے لیے زبردست خوشخبری ، حکومت نے 20 فیصد اضافی نمبرز دینے کا ڈرافٹ تیار کر لیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے 20 درخت لگانے پر طلبہ کو امتحانات میں اضافی 20 نمبرز دینے کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو طلبہ ڈگری کا آغاز کریں گےانہیں 20 درخت لگانے پر امتحانات میں 20 نمبرز اضافی دیئے جائیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق

انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو درخت لگانے کے عوض نمبرز دینے کا آئیڈیا وزیراعظم عمران خان کو بھی بہت پسند آیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز ہے، موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ ماحولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی، وزیراعظم عمران خان کا وڑن نسلوں کو سنوارنے کا ہے، ماحولیات کے حوالے سے دنیا پاکستان کے اقدامات کی معترف ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اس سال 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے، اس سال کا موضوع ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے آج تک کسی حکومت نے اتنی آگاہی فراہم نہیں کی جتنی موجودہ حکومت نے کی ہے۔ اس کی بڑی وجہ وزیراعظم عمران خان کا ماحول دوست وڑن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جنگل اجڑ رہے تھے، دریاآلودگی کا شکار ہو رہے تھے، ندی نالے ختم ہو گئے جبکہ درخت ناپید ہو رہے تھے، کسی حکومت نے اس بارے میں سوچا ہی نہیں جس کی وجہ سے ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ایک ایسا لیڈر موجود ہے جس کا وڑن نسلوں کو سنوارنے کا ہے۔ ہم نے خیبر پختونخوا میں ون بلین ٹری سونامی کا آغاز کیا، اس پروگرام کو عالمگیر سطح پر سراہا گیا، اقوام متحدہ کے اداروں نے بھی اس کی تعریف کی، اب ہم نے 10 بلین ٹری سونامی کا آغاز کیا ہے، اس میں بہت بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت آج پوری دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تصویری نمائش کے انعقاد پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں انہوں نے اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، یہ جنگ جاری ہے، پوری قوم گزشتہ روز شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…