منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منظور پشتین کو رہا کر دیا گیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظورپشتین کو حراست میں لے کرچند گھنٹوں بعد دوبارہ رہاکردیا۔ باخبرذرائع کے مطابق جمعہ کی علی الصبح کوہاٹ پولیس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کے قائد منظورپشتین کو تین ساتھیوں

سمیت حراست میں لیا۔ بتایاجاتا ہے کہ منظورپشتین جمعہ کی علی الصبح شمالی وزیرستان کے علاقے جانی خیل میں ایک شخص کی قتل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے جارہے تھے کہ پنجاب سے خیبرپختونخوا کو ملانے والے کوہاٹ کے داخلی راستے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر کوہاٹ پولیس نے اْن کی ڈبل کیبن گاڑی روک دی اور اْنہیں تین ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔ کوہاٹ پولیس کے سربراہ سہیل خالد نے پی ٹی ایم کے رہنما منظورپشتین کی کچھ دیر کے لئے حراست میں لینے کی تصدیق کی۔ منظورپشتین کے ساتھ حراست میں لیے جانے والوں میں بلال‘ ادریس اور زوہیب شامل تھے جنہیں بعد میں ضروری تفتیش کے بعد رہا کردیاگیاجس کے بعد وہ شمالی وزیرستان روانہ ہوگئے۔پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ منظور پشتین کو بنوں خیل میں جاری دھرنے میں شمولیت سے روکا گیا اور انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پری بجٹ سیمینار سے عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان لاپتہ ہوگئے ہیں،جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ معاشی حقائق قوم کے سامنے آنے پر عمران صاحب

اور کرائے کے ترجمان ویسے ہی غائب ہوگئے ہیں جیسے ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کاوعدہ،عمران صاحب کرائے کے ترجمانوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ سچائی بے نقاب ہونے اور مشکل پڑنے پر فرار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے پری بجٹ سیمینار سے عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان لاپتہ

ہوگئے ہیں،جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان اینکرز اور صحافیوں کے جوابات دینے کے بجائے مفرور ہیں،عمران صاحب 15000 ارب روپے کے ملک وقوم پر بڑھتے ہوئے قرض کا کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2019

میں 2.1 فیصد اور 2020 میں منفی 0.5 فیصد شرح نمو رہی جو 1952 کے بعد سب سے کم ترین سطح تھی،عمران صاحب مالیاتی خسارہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین9.1 فیصد اور8.1 فیصد ہے،رواں برس ایک بار پھر بدقسمتی سے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد سے زیادہ ہوگا، کا کوئی کیا جواب دے۔ انہوں نے کہاکہ تین

سال میں پی ٹی آئی بجٹ خسارے 10000 ارب روپے سے بڑھ جائیں گے، کا کوئی کیا جواب دے،40 فیصد روپے کی قدر میں کمی کے باوجود درآمدات میں صرف ایک فیصد اضافہ کیوں ہوا؟ جواب دیں،آٹے (گندم) کی قیمت 70 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت 110 روپے کلو ہے، اس کا جواب دیں،پانچ کروڑ لوگ غریب اور بے روزگار ہوگئے، اس ظلم اور بربادی کا جواب دیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…