اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے ایک ’’میان‘‘ میں چچا اور بھتیجی کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہوتا جارہاہے، حافظ حسین احمد نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے شنید ہے کہ پی ڈی ایم (رینٹل گروپ) کے استعفوں کے آپشن پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہی عمل کرینگے کیونکہ ن لیگ کے ایک ”میان” میں چچا اور بھتیجی کا ایک ساتھ

رہنا مشکل ہوتا جارہاہے اپوزیشن گزشتہ 3 سالوں سے دھرنا، رینٹل مارچ اور استعفوں کے ٹرک کے بتی کے پیچھے عوام کو لگا نے کی ناکامی کے بعداب سزا یافتہ عناصر کو لندن پہنچا نے میں ہمہ تن مصروف ہیں۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں حقوق نسواں کے نام سے لا ئے گئے بل کو قومی اسمبلی میں پیش کر تے وقت اللہ رب العزت کے ننانوے اسماء الحسنی کی قسم کھا کر کہا گیا تھا کہ ہم ایک لمحہ ضائع کیے بغیر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیکر باہر نکل جائیں گے لیکن دنیا نے دیکھا کہ اس بل کے پاس ہوتے وقت میں اکیلا ہی استعفیٰ دے کر باہر نکل آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ اس قومی اسمبلی میں موصوف نہ آسکے تو پارٹی کے واضح فیصلوں کی باوجود میاں نواز شریف کی خواہش پر چوہدری اعتزاز احسن جو اپوزیشن کے امیدوار تھے کے مقابلے پر الیکشن لڑتے وقت یہی اسمبلیاں جائز قرار پائی لیکن موصوف آج پھر 3 سال تک رینٹل اور ناکام پروگراموں اور پی ڈی ایم کے ٹوٹنے کے بعد اب کراچی کے مدارس کے کھلنے اور سوات کے پرفضاء اور خنک موسم میں رینٹل جلسہ سے اسلام آباد میں استعفوں کے بغیر تبدیلی واقع نہیں ہوئی بھی تو ’’دھاڑی‘‘ تو لگ ہی جائے گی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…