لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ جو شخص لاہور کا کوڑا نہیں اٹھا سکتا وہ شہبازشریف بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔شہبازشریف کی دس سالہ محنت ایک ریمورٹ کنٹرول وزیراعلیٰ نے تین سال میں پانی میں بہادی ہے ۔ ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحال
عمران خان کو برداشت نہیں ہوئی، پنجاب آج شہبازشریف کے بغیر لاوارث ہے اور پاکستان نوازشریف کے بغیر لاوارث ہے۔چار سالوں میں مسلم لیگ(ن) کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ الحمداللہ عدلتوں سے سرخرو ہو رہی ہے۔کرپشن کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے 73سالہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔لیگی رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا نوازشریف نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا۔مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کی معیشت 5.8فیصد پر تھی ۔نالائق اعظم چار فیصد کے جھوٹے اعداد و شمار پیش کرکے خود کو بہت بڑا تیس مار خان سمجھ رہے ہیں ۔عام آدمی آج ایک لاکھ 75کا مقروض ہوگیا ہے اور خوشامدی ترجمان خوشی کے شادیانے بجارہے ہیں۔کرپٹ مافیا کا سرغنہ عمران خان کرپشن کی نئی داستانیں رقم کررہے ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما چودھری محمد اکرم گجر نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکو مت عوا م کو بنیا دی سہو لیا ت کی فر اہمی میں نا کا م ہو چکی ہے عمران خا ن کے قو م کو دکھا ئے خو اب چکنا چو ر ہو گئے ہیں عوام دشمن اقداما ت کی بدولت مو جو دہ حکو مت سے جلد جا ن چھوٹ جا نا ہی ملک وقو م کیلئے سود مند ہے حکمر ان معا شی تر قی کیلئے عملی اقداما ت کی بجا ئے عوا م کو لا لی پا پ اور جھوٹے دلا سے دے ر ہے ہیں ،اکرم گجر نے کہا ہے کہ حکمر ان ملک سے
غر بت بے روز گا ر ی مہنگا ئی کر پشن اور لاقا نو نیت کے خا تمہ اپنے وعدوں کو پورا کر نے میں ناکام ہو چکی ہے غر بت کی وجہ سے عوا م خو د کشیوں پر مجبو ر ہے مو جو دہ حکو مت کی تر جیحا ت میں مہنگا ئی بڑ ھا نا سر فہر ست ہے سابقہ دور حکو مت میں عوام کو ہر ممکن ر یلیف حا صل ر ہا لیکن مو جو دہ حکو مت مہنگا ئی بڑ ھا نے پر اپنی توانا ئیا ںصر ف کر ر ہی ہے تحر یک انصا ف کی حکو مت کی الٹی گنتی شر وع ہو چکی ہے مو جو دہ حکو مت عوا م کو بنیا دی سہو لیا ت کی فر اہمی میں نا کا م ہو چکی ہے ۔