پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام، ایک سال میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 3  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) ادارہ شماریات نے ایک سال میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات جاری کردیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چینی اوسط 16روپے51 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ جون 2020 میں چینی کی اوسط قیمت 80 روپے 92 پیسے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر اب97 روپے 43 پیسے فی کلو ہوچکی۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 118 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔ جون 2020 میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1010 روپے 14 پیسے کا تھا جس کی قیمت اب بڑھ کر 1128 روپے 69 پیسے ہوچکی۔اسی عرصے میں بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 104روپے46پیسے، گائے کا گوشت 59 روپے 50 پیسے، زندہ مرغی برائلر 91 روپے 54 پیسے، گڑ 5روپے 95پیسے مہنگا ہوا۔گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے 36 پیسے، تازہ دودھ 10 روپے 79پیسے فی لیٹر، دہی 14روپے 45 پیسے فی کلو، انڈے30 روپے61 پیسے درجن، کیلے39روپے 64 پیسے درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چاول7روپے64 پیسے فی کلو، دال ماش 11 روپے 70 پیسے، دال چنا 8 روپے13 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 36روپے 12پیسے کا اضافہ ہوا۔حالیہ ایک سال میں ٹماٹر 6 روپے35 پیسے فی کلو، آلو10روپے80 پیسے، پیاز 6 روپے 28 پیسے، دال مسور4 روپے 28 پیسے، دال مونگ50 روپے 46 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.59 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 10.87 فیصد ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…