بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کے غلط معاشی فیصلوں سے 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسحاق ڈار کی معاشی غلطیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت پربرس پڑے اور کہاہے کہ (ن)لیگ کی حکومت نے روپے کو مصنوعی طریقے سے مضبوط رکھا اور اس کے نقصانات موجودہ حکومت کو بھگتنا پڑے، مسلم لیگ (ن) کو بھی پتا ہے اسحاق ڈار نے معیشت کے ساتھ کیا حشر کیا، سابق

حکومت کے اقدامات سے 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا،اب معیشت میں 4 فیصد کی شرح نمو ہے جو اوپر جارہی ہے،ٹیکس وصولی میں سالانہ 20 فیصد اضافہ کریں گے،مزید ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو پھیلایا جائے گا،نجکاری کو تیز کیا جائے گا۔ جمعرات کو وفاقی وزراء خسرو بختیار اور حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت عزیز نے مسلم لیگ(ن) کے پری بجٹ سیمینار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جو کہنے کی کوشش کی ہے کہ ان کے دور میں معیشت 3.7 سے تجاوز کرکے 5.8 تھی حالانکہ یہ بحث طلب ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند لوگوں کا خیال ہے کہ 5.5 تھی، چلیں 5.5 یا 5.8 گرو کی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں شرح گری اور منفی 5 فیصد ہوگئی۔شوکت ترین نے کہا کہ اس کو انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر سوالیہ نشان بنایا اور کہا کہ یہ ان کی نااہل معاشی انتظامیہ کی وجہ سے ہوئی ہے، دیکھا جائے تو کیا وجہ تھی کہ معیشت کو جہاں انہوں نے 5.8 پر چھوڑی تھی تو گر کے منفی 5 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو دیکھا جائے کہ ان کی معیشت کس بنیاد پر بہتر ہوئی، انہوں نے طلب قرضوں سے پیدا کی، اس میں سرمایہ کاری میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، سرمایے میں 2 یا ڈھائی فیصد اضافہ ہوا اور انہوں نے قرض لے کر بہتری

دکھائی اورمعیشت کو ہیٹ اپ کردیا۔انہوں نے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ انہوں نے مصنوعی طریقے سے روپے کو مضبوط یا اوور ویلیو رکھا، اس سے 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ہم سے یہ غلطی ہوئی اور اس کو کون پورا کرتا، اس کے لیے ہمیں کہیں سے پیسے لینے تھے اور یہ عالمی

مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے لیے اور انہوں نے سخت شرائط رکھیں۔شوکت ترین نے کہا کہ ظاہر ہے انہوں نے ہمیں 20 ارب ڈالر دینا ہے تو انہوں نے ٹیرف بڑھا دیا، ڈی ویلیویشن کی بات کی، انہوں نے کہا گیس کے چارجز بڑھا دو، اس ساری چیزوں سے انہوں نے مارکیٹ سے ڈیمانڈ نکالنا تھا۔انہوں نے کہاکہ جب طلب نکلتی ہے معیشت

نیچے چلی جاتی ہے، ڈار صاحب کو اس معیشت کا پتہ نہ ہو لیکن دنیا کے ماہرین معیشت کو معلوم ہے کہ آئی ایم ایف آتا ہے تو گروتھ نکالتا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو بھی پتا ہے کہ ڈار صاحب نے معیشت کے ساتھ کیا حشر کیا، وہ جو چھوڑ کر گئے تو پی ٹی آئی کی حکومت نے بھگتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو آپ

کریڈٹ دیں کہ انہوں نے اس کو لیا اور چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی، سونے پہ سہاگا کووڈ ہوگیا، اس کے باوجود اس چیز کو سنبھالا، کووڈ کو جس طرح اس حکومت نے سنبھالا کسی اور حکومت خاص کر اس خطے میں کسی نے نہیں سنبھالا۔شوکت ترین نے کہا کہ اب معیشت میں 4 فیصد کی شرح نمو ہے اور یہ شرح اوپر جارہی ہے

اور ہم دیکھ رہے ہیں یہ بہتری اگلے سال 5 اور اسے اگلے سال 6 فیصد پر جارہی ہے۔وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے باعث سالانہ 10 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے،مسلم لیگ ن نے اپنی پسند کا ڈیٹا اٹھا کر تنقید کی،سابق وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا کے شوہر ڈاکٹر حفیظ پاشا نے مسلم لیگ ن حکومت کی

خراب معاشی کارکردگی اپنی کتاب میں بیان کی،پی ٹی آئی حکومت اب ساڑھے تین ارب ڈالر سالانہ کا غیر ملکی قرض لے رہی ہے،ن لیگ کے دور میں 12 ارب ڈالر سالانہ غیر ملکی قرض لیا گیا۔ شوکت ترین نے کہاکہ غریبوں کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کیے جائیں گے،اس سال کا ٹیکس ہدف حاصل کریں گے،آئندہ مالی سال کے ہدف کو

حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کریں گے،ٹیکس مراعات کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہاک ہنیشنل ٹیرف کمیشن اور ایف بی آر ڈیوٹی کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،ن لیگ نے شماریات حاصل کرنے کیلئے مصنوعی طریقہ کار اپنایا۔ شوکت ترین نے کہاکہ ن لیگ نے مصنوعی طریقہ سے روپے کا ریٹ زیادہ رکھا،

آئی ایم ایف کے کہنے پر شرح سود کو بہت اونچا رکھا گیا،آئی ایم ایف نے تمام شرائط پیشگی پوری کروائیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ پٹرولیم لیوی مفتاح اسماعیل بڑھا کر گئے،اب پٹرولیم لیوی تقریباً ختم ہو گئی،کیپیسٹی پیمنٹس کے باعث گردشی قرض بڑھا،ان کے باعث گندم بھی درآمد کرنا پڑی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…