اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس نے ایک ایسا ٹینکر پکڑا جو شراب سے بھرا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹینکر میں 25 ہزار سے زائد لیٹر شراب موجود تھی۔ ملزمان پٹرول کی آڑ میں اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، لاہور اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ شراب سے بھرے ہوئے ٹینکر کے علاوہ 13 ٹینکیاں، تین موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ بھی پولیس نے قبضے میں لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پٹرول سپلائی کرنے والے ٹینکر کے ذریعے مظفر گڑھ سے شراب منگواتے اور گاہکوں کو فراہم کرتے تھے۔ گرفتار کیے جانے والے 8 ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ، مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
اسلام آباد میں ٹینکر کے ذریعے شراب سپلائی کرنیوالے ملزمان گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا
-
گرمی کے بعدبارشوں کی پیشگوئی، مختلف اضلاع میں الرٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ



















































