پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج

3  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پارٹی ٹکٹوں کے معاملے پرناراض پارٹی ورکرز نے بنی گالہ جانے والی سڑک کو بلاک کردیااور احتجاج کرتے رہے ، کارکنان نے پارٹی لیڈر شپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ، کارکنا ن کا کہناتھا کہ

پارٹی میں نئے آنے والوں اور امیر زادوں کو ٹکٹ سے نواز دیا گیاہے جبکہ پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ۔احتجاج کرنے والے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکٹیبلز کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے آزادکشمیر کی قانون سازاسمبلی کیلئے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی تھی ، فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 45 سیٹوں پر 300 درخواستیں موصول ہو ئی تھیں ۔اسی دن آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے پانچ اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، رہنمائوں کی جانب سے پارٹی لیڈر شپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں علی شان سونی ، علی رضا بخاری ، صغیر چغتائی ، سابق سپیکر انوارالحق اور سابق وزیر شہزاد چوہدری شامل ہیں۔خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے کرونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر الیکشن کو 2مہینوں کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…