اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

سرمیں درد کیوں ہوتا ہے ؟ چونکا دینے والا انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سر میں درد کی بہت سی اہم اور چونکا دینے والی وجو ہات ۔ ان وجوہات کو جان کر آپ سر درد کی وجو ہات پر قابو پا سکتے ہیں۔ سر درد ایک عام سی بیماری ہے جس میں عام طور پر ہر کوئی مبتلا ہو تا ہے سو میں سے نوے افراد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور سر درد لا حق ہو تا ہے ۔ سر میں درد کی اہم وجو ہات بتانے سے پہلے

چند عام وجوہات بتانا چاہتا ہوں جیسے تیز دھوپ تیز روشنی تھکن شوگر لیول کم ہو نا تیز ہوا شور اور آلودگی وغیرہ اس کے علاوہ تیز نمک مرچ چاکلیٹ اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بھی انسان سر درد میں مبتلا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بے صبری غصہ اور مقابلہ بازی کی عادت بھی عام سر درد کی وجو ہات میں شامل ہے۔ ابھی چلتے ہیں سرد رد کی اہم وجو ہات کی جانب۔ سر درد کی پہلی اہم وجہ ہے نظر کی کمزوری بعض اوقات کچھ پڑھنے کی وجہ سے یا نظر کا کوئی کام کرنے کی وجہ سے سر کے اگلے حصے میں ہونے والا درد نظر کی کمزوری کی وجہ سے یا آنکھوں کی کسی تکلیف کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ جو نظر کی صحیح عینک لگانے کے بعد ختم ہو جا تا ہے دوسرے نمبر پر ہے بلڈ پریشر کی وجہ سے سر درد سر میں شدید دباؤ کے ساتھ یہ درد محسوس ہو تا ہے ہائی بلڈ پریشر اس درد کی وجہ بنتا ہے۔ اس درد سے بچنے کے لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنا ضروری ہے نمبر تین دانتوں کا مسئلہ دانتوں کی تکلیف یا انفیکشن

کی وجہ سے سر کے اوپری حصے میں درد ہو تا ہے۔ اس سے چھٹکارے کے لیے دانتوں کا علاج ضروری ہے۔ سر درد کی چوتھی وجہ ہے بھوک۔ یہ درد کھانا کھانے سے پہلے ہوتا ہے جس کی وجہ مسلز کا کھچاؤ لو بلڈ شوگر زیادہ سو نا یا ڈائیٹنگ ہو تی ہے ایسے لوگ جو کسی خاص خوشبو روشنی اور ذائقے سے الرجک ہو تے ہیں ان کو اس الرجی کی وجہ

سے سر میں درد ہو جا تا ہے۔ اس درد کی وجہ کا صرف مریض کو ہی علم ہو تا ہے کہ اسے کس چیز سے الرجی ہے۔ اس سے بچنا ضروری ہو تا ہے۔ سر درد کی چھٹی وجہ ہے انفیکشن کا بخار۔ سر میں خون کی نالیوں کے سوجنے کی وجہ سے سر میں درد ہو تا ہے یہ عام طور پر کسی انفیکشن کی وجہ سے ہونے والے بخار سے ہو تا ہے نمبر سات ذہنی دباؤ

یہ درد اکثر سر کے سامنے کے حصے کن پٹیوں میں ہو تا ہے۔ عام طور پر جذباتی نفسیاتی اور جسمانی دباؤ اس کی وجہ بنتا ہے جس کو دور کر ناضروری ہو تا ہے سر درد کی آٹھویں وجہ ہے ٹیومر۔ اس کی وجہ سے ہونے والا درد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا چلا جا تا ہے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…