نیویارک (این این آئی )ناسا نے سیارہ زہرا پر دو نئے خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں مشنز کی روانگی 2028 اور 2030 کے درمیان متوقع ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کے ڈسکوری پروگرام کے تحت زہرا مشن پر 50 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ناسا چیف نے کہا کہ مشنز کا مقصد یہ جاننا ہے کہ سیارہ زہرا پر آتش فشاں کیسے بنا؟