جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

15جون سے پہلے زیادہ سے زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو اہم مشورہ دیدیا گیا

datetime 3  جون‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)چند دن بعد اماراتی درہم کی تیزی سے بڑھتی قیمت کو بریک لگ جائے گی، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو جون کے وسط سے قبل زیادہ سے زیادہ رقوم پاکستان بھجوانے کا مشورہ دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا،

وہیں دیگر کرنسیوں خاص کر اماراتی درہم کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کچھ عرصہ قبل پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں اماراتی درہم کی قیمت 41 روپے کی سطح سے نیچے چلی گئی تھی، تاہم اس وقت اماراتی درہم کی موجودہ قیمت 41 روپے 80 ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں اماراتی درہم کی قیمت 42 روپے کی سطح سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے، تاہم بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، جس کی وجہ سے جون کے وسط تک اماراتی درہم کی قیمت بھی کم ہو کر 41 روپے 40 پیسے کی سطح تک آ سکتی ہے۔اسی لیے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اگر اپنی محنت کی کمائی کی زیادہ قیمت وصول کرنا چاہتے ہیں تو جون کے وسط سے قبل اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کو ترجیح دیں۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میںا یا اور انٹر بینک میں ڈالر مزید

25پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سے154.45روپے سے بڑھ کر154.70روپے اورقیمت فروخت35پیسے کے اضافے سے 154.55روپے سے بڑھ کر154.90روپے

ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے154.90روپے سے گھٹ کر154.80روپے اور قیمت فروخت155.30روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید187.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر189.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218روپے سے گھٹ کر217.60روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر219.60روپے ہوگئی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…