جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

نظام المدارس پاکستان کی امتحانی پالیسی کا اعلان

datetime 2  جون‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)وزارت ایجوکیشن حکومت پاکستان کی طرف سے نظام المدارس پاکستان کو بورڈ کا درجہ ملنے کے بعد اس کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز صدر مفتی امداد اللہ قادری کی زیر صدارت نظام المدارس پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نظام المدارس سے الحاق کرنے والے ناظمین و مہتممین اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

طلباء کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا منظور شدہ 8 اور 16سالہ دینی نصاب پڑھایا جائے گا اور اسی نصاب میں سے امتحانات ہوں گے۔ داخلے ہراسلامی سال کے شوال کے مہینے میں جبکہ امتحانات شعبان المعظم میں ہوا کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نظام المدارس سے الحاق شدہ مدارس کے طلباء کو ہنگامی صورت حال کے پیش نظر آن لائن تعلیمی وتدریسی سہولیات میسر ہوں گی اور طلباء کو بین الاقوامی مذہبی سکالرز اور مصنفین کی کتب پڑھائی جائیں گی، نظام المدارس میں زیر تعلیم طلباء کے لئے پی ایچ ڈی کرنے تک کی تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی۔اجلاس میں ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ محمد بدر الزماں قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی،علامہ محمد اشفاق چشتی، رانا محمد فاروق، حاجی محمد منظور قادری، مولانا خلیل حنفی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ عزیز الحسن اعوان، مفتی ارشاد حسین سعیدی، علامہ نصیر بابر، علامہ ثمر عباس، علامہ حافظ خلیل، پروفیسر خضر حیات، علامہ سجاول الاحق، علامہ اسلم صابری نے شرکت کی۔ مفتی امداد اللہ قادری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کا نصاب طلباء میں وسعت نظر پیدا کرے گا اورہماری تعلیمی مساعی اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ کیلئے ہیں۔ان شاء اللہ نظام المدارس پاکستان ان عظیم مقاصد کے حصول کے لئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔ طلباء کو اس طرح کا نصاب پڑھایا جائے گا کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی اہلیت کے مطابق پیشہ وارانہ خدمت انجام دے سکیں ۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…