بیجنگ (این این آئی)چین میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایاکہ صوبے جیانگسو کے 41 سالہ شخص میں برڈ فلو سے متاثر ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔کمیشن نے بتایا کہ متاثرہ شخص جیانگسو کے شہر زی جیانگ کا رہائشی ہے
جسے بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کیاگیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ 28 مئی کو اس شخص میں H10N3 ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔کمیشن کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے اور جلد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی چین میں رپوٹ ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک دنیاوی سرگرمیاں معمول پر نہیں آسکی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں مرغی کے گوشت کا ریٹ حکومت سے کم نہ ہوسکا لیکن،کرونا افواہ نے ریٹ گرادیا تفصیلات کے مطابق آج سے دو ماہ پہلے مرغی کیگوشت کی قیمت200 روپے سے بڑھ کر 500 روپے تک جا پہنچی جو حکومت سے کم نہ ھوسکی لیکن کرونا واہرس کی افواہ نے چکن کا ریٹ گرادیا جو اب350 روپے تک ا پہنچا ھے ماہرین کا کہنا ھے کہ کرونا بڑا ثبوت گوشت کا ذاہقہ تبدیل ،واہرس کے اثرات نظر انے لگے ھیں لہزا براہلر چکن دو ماہ تک نہ کھایں ورنہ جان کیلے خطرہ ھوسکتا ھے اس افواہ؛یا حقیقت نے مرغی کے ریٹ کو کم کرادیا ھے جو کام حکومت نہ کرسکی وہ کرونا نے کر دکھایا۔