جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں الیکشن ہارنے والوں کو ایک ارب اڑتالیس کروڑ کے فنڈز دیئے جارہے ہیں، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں الیکشن ہارنے والوں کو ایک ارب اڑتالیس کروڑ کے فنڈز دیئے جارہے ہیں،وہ حکومت جو کوڑا نہیں اٹھا سکتی اپنے ہارے ہوئے لوگوں کو فنڈز دے رہی ہے،آنے والے الیکشن میں یہ اپنی ضمانت ضبط ہونے سے بچالیں تو بڑی بات

ہوگی،عوام کو بتانا چاہتے ہیںمہنگائی حکومت کے لئے چھوٹا ایشو ہے،عمران خان شرم سے قوم سے معافی ہی مانگ لیں،میں نے اور جگنو محسن نے انسانی حقوق کے حوالے قرار داد جمع کروائی ہے مطالبہ کیا ہے حکومت اس پر کاروائی کرے۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میٹرک اور ایف اے کے طلباء ہمیں کالز کررہے ہیںبچوں کو اکیس دن کے نوٹس پر پیپرز دینے کا کہا جارہا ہے۔کیا کورونا وائرس ان بچوں کی وجہ سے آیا ہے۔پنجاب حکومت ان بچوں کے امتحانات ساٹھ دن کے لئے آگے کرے۔ساٹھ دن طلبہ کو دینے سے قیامت نہیں آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں ہم اوور سیز کی جائیدادوں پر ہونے والے قبضے چھڑوا رہے ہیں،پانچ ماہ کے دوران انکروچ منچ سیل کو پانچ سو چھہتر درخواستوں میں سے بیس درخواستوں پر عمل ہوا۔عام شہریوں کی دو سو چھپن عام شہریوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔عمران خان اپنے بہنوئی کا قبضہ چھڑوانے میں لگ گئے۔ بار بار ان کو کھوکھر برادران یاد آتے رہے۔عوام خان کبھی سلیکٹڈ کالز پر معافی مانگ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سترہ فیصد پر ہے تو ہمارا وزیر اعظم چور اور ڈاکو ہے۔ یہ قوم بڑی سنجیدہ اور عقل مند ہے شاید آپ کو معاف کردیں۔یہ قوم کی آواز ہے کہ عمران خان سے اس قوم کو خیر کی توقع

نہیں ۔ عثمان بزدار ہمارے ٹوٹ بٹوٹ ہیں ۔ہم مفاہمت اور مزاحمت دونوں کریں گے۔ اگر ادارے دائرہ کار سے باہر نکلیںگے تو ہم مزاحمت کریں گے۔مزاحمت اور مفاہمت دونوں کریں گے دیکھنا یہ ہے کہ چاہتے کیا ہیں۔ہمیں مائنس کرنے کا شوق ہے تو ٹھیک ہے دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی توہین عدالت کی پوری فہرست جاری کی تھی۔عثمان بزدار اور ان کی کابینہ شرمندہ ہے۔شہباز شریف کے دور میں سب کام چل رہے تھے۔میں ان کو گزشتہ سال سے کہہ رہی ہوں میدان میں آؤ گے پتہ چل جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…