ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جے ایف۔17 فارمیشن لیڈر نے تاجک صدر کو فضاء میں خوش آمدید کیا، تاجک صدر کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو جے ایف 17 طیاروں نے ان کے جہاز کو حصار میں لے کر خوش آمدید کیا

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے نمبر 18 اسکواڈرن نے تاجکستان کے صدر کا پاکستانی فضاؤں میں استقبال کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نمبر 18 اسکواڈرن کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن کا تاجکستان کے صدارتی طیارے کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر اسکارٹ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فارمیشن لیڈر

نے معزز مہمان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شامحمود قریشی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں پاکستان کے دو روزہ دورے پر تشریف لائے ہوئے تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے،وزیر خارجہ نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ تاجکستان کے دوران ہونیوالی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس اجلاس کے کامیاب انعقاد اور بھرپور میزبانی پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو یکساں مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان،

تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت، ان دو طرفہ مراسم کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور کثیرجہتی شعبہ جات میں

دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان، تعلیم، ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی اور توانائی سمیت بہت سے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاسا 1000 جیسے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل، جنوبی و وسطی ایشیا کے مابین توانائی راہداری کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو افغانستان میں قیام

امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں اور ان کے ثمرات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے افغانستان میں دیرپا امن کو ناگزیر سمجھتا ہے،افغانستان میں قیام امن کیلئے تاجکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔تاجک صدر نے پرتپاک خیر مقدم اور عمدہ میزبانی پر وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…