بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پانچ ماہ قبل ایک سرمایہ دار ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہوا اسے ٹکٹ کیوں ملا،آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے رہنما سراپا احتجاج

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) آزادکشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی آزادکشمیر میں الیکٹیبلز کی سیاست پر پارٹی عہدیدار سامنے آگئے۔ ٹکٹ کے امیدوا ر پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی طرف سے ٹکٹس کی تقسیم پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ حلقہ ایل اے 19پونچھ 2 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے درخواست گزاربرائے ٹکٹ اور سینئر نائب صدر

پی ٹی آئی راحیلہ خان نے اپنے امیدوار ساتھی درخواست گزاروں، یوتھ اور ویمن ونگ کے ممبران کے ہمراہ بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلقہ میں ٹکٹ ایک نااہل کرپٹ،غیر تعلیم یافتہ، بدنام آدمی کو دیا گیا ہے۔پونچھ میں پانچ ماہ قبل ایک سرمایہ دار ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہوا اسے ٹکٹ کیوں ملا ۔آزادکشمیر میں پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے ناانصافی کی ۔ پریس کانفرنس کے زریعے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب اور جملہ اراکین پارلیمانی نظر ثانی تک آواز پہنچانا ہے کہ ہمارے حلقے میں جس شخص کو ٹکٹ دیا گیا اس پر تحقیقات کروائی جائے کہ کس بنیاد پر اس کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔یہ تحقیقات پورے آزاد کشمیر اور پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کی قلعی کھول دے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کارکن پورے آزاد کشمیر میں پریشان ہیں۔پارلمانی بورڈ ممبران کو آزاد کشمیر کے حلقہ جات کے بارے میں کوئی معلومات اور ادراک نہ تھا۔اور بہت سارے ممبران پارلیمانی بورڈ خود اپنے اپنے حلقوں سے ٹکٹ کے امیدوار تھے۔جس کی وجہ سے وہ بھی آزادانہ رائے دے سکے۔غالب امکان ہے کہ اس کی وجہ سے غلط فیصلے ہوئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پونچھ سے جو صاحب پارلیمانی بورڈ کے ممبر تھے اور وہ خود ایک سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل

ہوئے ہوئے اور ماضی میں اپنے حلقے میں بار بار الیکشن ہارنے کی وجہ سے مشہور تھے۔پارٹی کی ذیلی تنظیموں سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی او ر ٹکٹ پسند یا نا پسند خاص خوبی کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ جو ہم سالہا سال سے پی ٹی آئی کی جدوجہد کرتے رہے اس کا کیا یہ نتیجہ ہے۔ٹکٹوں میں میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے اور عمران خان

اس سے بے خبر ہیں۔ راحیلہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بننے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب یہ سب ہو رہا ہے۔بارہ سال پارٹی کو دئیے اب ن لیگ سے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا۔ ن لیگ کے ممبر اسمبلی کے گھر میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ فروخت کیا گیا۔ٹکٹ کے لئے امیدوار ایڈوکیٹ عبدالحمید خان نے اس

موقع پر کہا کہ بد قسمتی سے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دو دھڑے ہو چکے ہیں۔عمران خان آزادکشمیر میں سرمایہ داروں سے اور ٹکٹوں کی خریدوفروخت کرنے والوں سے جان چھڑائیں۔باہر سے پیرا شوٹرز کو پارٹی میں شامل کیا گیا اور ٹکٹ جاری کئے۔انہوں نے کہا ہے کہ اپنی آواز پریس کانفرنس کے زریعے پارٹی چیرمین،

وزیر اعظم عمران خان اورسینئر لیڈر شپ تک پہچانا چاہتے ہیں۔ ہمارا حلقہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے۔ہم چل کر مشترکہ طور پر نظر ثانی کی درخواست دینے آئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری آواز میڈیا کے زریعے وزیر اعظم پاکستان تک پہنچ جائے گی۔تاکہ ہمارے تحفظات کا ازالہ ہو سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…