اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 17 مئی 2021 کی سطح پربرقراررکھنے کافیصلہ کیاہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں کو 17 مئی 2021 کی سطح پربرقراررکھنے کافیصلہ کیاہے۔حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولئیم لیوی کی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعہ 16 اپریل 2021 کے بعد سے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاہے تاکہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اورعام آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یکم جون 2021 سے پیٹرول کی قیمت 108.56 روپے، ہائی سپیڈڈیزل 110.76 روپے۔ کیروسین آئل 80 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت 77.65 روپے فی لیٹرکی سطح پربرقراررہے گی۔