منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سکول و کالجز تو کھل گئے طالب علموں کی حاضری کتنی رہی حیران کن خبر آگئی

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )میٹرک سے بارہویں جماعت تک سکول، کالجز کھل گئے تاہم سکولوں میں طالب علموں کی تعداد 10 فیصد سے کم رہی۔تفصیلات کے مطابق میٹرک سے بارہویں جماعت تک سکول، کالجز کھل تو گئے ہیں تاہم سکولوں میں طالب علموں کی تعداد 10 فیصد

سے بھی کم رہی،زیادہ تر سکولوں میں میٹرک کے بچے غیر حاضر رہے۔دوسر ی جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر محکمے، تعلیمی ادارے نہیں چل سکتے،سکولوں میں مکمل کلاسز کی اجازت دی جائے۔ سی ای او سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار صبح8 سے1 بجے تک ہونگے جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔این سی او سی نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں صرف دہم اور بارہویں جماعت کیلئے سکول وکالج کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کیتحت آج فیصل آباد سمیت تمام اضلاع میں دہم اور بارہویں جماعت کیلئے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں،دہم اور بارہویں جماعت کے بچے کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آنے کی ہدایت کی گئی۔ گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ فیصلے کے تحت دہم اور بارہویں جماعت کی کلاسز 31 مئی سے لگائی جاسکیں گی، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…